۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
قم المقدسہ میں " مجمع علماء و طلاب ہندوستان " کی جانب سے پورے جوش و جذبے کے ساتھ نکلا عاشورا کا جلوس

حوزہ/ حسب سابق امسال بھی روز عاشورا مجمع علماء و طلاب ہندوستان مقیم قم کی جانب سے مرکزی جلوس عزا بر آمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حرم مطہر حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کہ "صحن رضوی " پر اختتام پذیر ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حسب سابق امسال بھی روز عاشورا مجمع علماء و طلاب ہندوستان مقیم قم کی جانب سے مرکزی جلوس عزا بر آمد ہوا، جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حرم مطہر حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کہ "صحن رضوی " پر اختتام پذیر ہوا۔

تصویری جھلکیاں: قم المقدسہ میں " مجمع علماء و طلاب ہندوستان " کی جانب سے پورے جوش و جذبے کے ساتھ نکلا عاشورا کا جلوس

تفصیلات کے مطابق،قم میں یوم عاشور کی مرکزی مجلس بعد از نماز ظہر حسینہ امام صادق علیہ السلام میں ہوئی، مجلس سے حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا حیدر عباس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے شہیدان کربلا کے مصائب کو بیان کیا جس سے شرکاء آہ و بکا کے ساتھ گریہ کرتے ہوئے اپنے وقت کے امام کو انکے جد حسین مظلوم کا پرسہ پیش کیا۔مجلس عزا کے اختتام پر مجمع علماء و طلاب ہندوستان مقیم قم المقدسہ کی جانب سے مرکزی جلوس برآمد ہوا، جسمیں کثیر تعداد میں علماء و طلاب نے شرکت کی اور نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے ہوئے اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا روضہ حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے "صحن رضوی " پر اختتام پذیر ہوا اور عزاداران امام مظلوم نے چشم نم ہوکر شہزادی سلام اللہ علیہا کو انکے جد امجد امام حسین اور انکے با وفا اصحاب کا پرسہ پیش کیا۔

یاد رہے کہ قم المقدسہ میں موجود تمام انجمنوں کے درمیان مجمع علماء و طلاب ہندوستان نمایاں حیثیت کی حامل ہے اور یہ سرزمین قم کے طلاب ہندوستان کی سب سے قدیمی انجمنوں میں سے ایک ہے جس نے اپنی ابتدا سے ہی طلاب ہندوستان کی فعال نمائندگی کرتے ہوئے بے شمار خدمات انجام دی ہیں جنمیں سے عزاء سید الشہداء(ع) کا انعقاد سب سے بڑا کارنامہ اور ناچیز کوشش ہے۔مجمع علماء و طلاب ہندوستان کو علماء و طلاب کی حمایت حاصل ہونے کے ساتھ ہی تمام انجمنیں اور گروہ و تشکلات اسکی فعالیت میں بڑھ چڑھکر حصہ لیتی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .