۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
بنگال

حوزہ/ امام بارگاہ علی اصغر کربلا نگر مولوک بیربھوم میں مجلس عزا کا انعقاد ہوا اور علم حضرت عباس (ع) برآمد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام بارگاہ علی اصغر کربلا نگر مولوک بیربھوم میں مجلس عزا کا انعقاد ہوا اور علم حضرت عباس (ع) برآمد ہوا۔ مولانا شبیر مولائی نے نظامت کا فرائض انجام دیتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ حسین علیہ السلام آج بھی زندہ ہیں ہماری ہدایت کررہے ہیں۔

مولاناڈاکٹر رضوان السلام خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ امام حسین علیہ السلام اور ۷۱ ساتھیوں نے قربانی دے کر انسانیت کے جسم میں وہ روح پھونک دیا جو رہتی دنیا تک باقی رہے گی۔ اور دنیا کی کوئی طاقت اب اسے مٹا نہیں سکتی۔

پیر طریقت مولانا سید رشادت علی القادری نے تقریر کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام نے سر دے دیا لیکن باطل کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایا۔ اس کے علاوہ پیرزادہ سید اویس علی القادری اور مولانا مجیب الرحمٰن قادری غدیری نے اردو اور بنگلہ زبانوں میں نوحہ خوانی کی۔ قرب و جوار سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .