۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ مراسم عزاداری عاشورای حسینی در سلماس

حوزہ / آج ہر طرف عزادارانِ حسینی (ع) سیاہ لباس میں ملبوس ہیں اور ہر طرف سے یاحسین(ع)، یا ابوالفضل (ع) کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں اور ایران کے تمام شہر و دیہات حسینی سوگواروں سے بھرے ہوئے ہیں جن کی آنکھیں شہداء کربلا کے غم میں آنسوؤں سے تر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عاشورای حسینی (ع) کے موقع پر ایران کے تمام علاقوں میں سوگواروں کی ایک بڑی تعداد عزاداری میں مشغول ہے جو حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب کی مظلومانہ شہادت پر نوحہ کناں اور مراسم عزاداری ادا کر کے ائمہ اہلبیت علیہم السلام کو پرسہ دے رہے ہیں۔

ملک بھر سے حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگاروں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج صبح سے ہی عزاداروں کی ایک بڑی تعداد کے ماتمی جلوس اپنے اپنے رسم و رواج کے مطابق سید الشہداء علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کا غم منا رہے ہیں۔

ایران کے شہر مشہد مقدس میں ماتمی جلوس سید الشہداء (ع) کے غم و ماتم میں امام رضا علیہ السلام کو تعزیت پیش کرنے ماتم اور گریہ و زاری کرتے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ حرم مقدس میں داخل ہو رہے ہیں۔

ملک کے دیگر شہروں کی طرح قم المقدسہ میں بھی عاشورۂ حسینی (ع) کے موقع پر ماتم و عزا کا سماں ہے اور حرم کریمہ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ (س) حسینی عزاداروں اور سوگواروں سے بھرا ہوا ہے جن کی آنکھیں اشکبار ہیں اور اور تمام دستے سینہ زنی کرتے ہوئے بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کو پرسہ پیش کر رہے ہیں۔

ایران کے تمام مقدس مقامات، مساجد، تکیہ گاہیں اور ماتمی سنگتیں سید الشہداء ابا عبداللہ (ع) اور ان کے وفادار ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت کا ماتم کر رہے ہیں۔

جی ہاں! آج پورے ایران میں یوم عاشورا منایا جا رہا ہے اور امام حسین علیہ السلام کے تمام چاہنے والے «مِصباحُ الْهُدی وَ سَفینَهُ الْنِّجاة» کے پرچم تلے جمع ہو کر پوری دنیا بالخصوص دشمنانِ اسلام و تشیع کو بتا رہے ہیں کہ وہ مکتبِ حسین علیہ السلام کے پیرو اور اس کے جاری رکھنے والے ہیں اور کبھی بھی امام حسین علیہ السلام سے جدا نہیں ہوں گے اور ہر طرف بلند آواز سے «هیهات مناالذله» کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .