تحریر: حجۃ الاسلام مولانا عسکری امام خان
حوزہ نیوز ایجنسی| روز عاشورہ باوجود اس کے کہ امام پر اور امام کے اصحاب اور اہل حرم پر پیاس کی شدت تھی، لیکن کسی ایک بھی معتبر منابع میں کوئی ایک ایسی عبارت موجود نہیں ہے کہ جس کا مفہوم یہ ہو کہ امام علیہ السلام کی طرف سے دشمن سے پانی کی درخواست کی گئی ہو، جز اپنے ششماہے علی اصغر کے لئے( نہ اپنے لئے) وہ بھی عصر کے ہنگام اور آخری اتمام حجت کی خاطر، و گرنہ کہیں نہیں ملتا کہ امام نے شدت عطش کی وجہ سے معاذ اللہ دشمن سے پانی طلب کیا ہو حتی کہ امام (ع) اور آپ کے اصحاب و انصار کی جانب سے میدان جنگ میں پڑھے گئے رجز اور اشعار وغیرہ کے دقیق مطالعہ کے بعد بھی اس طرح کی درخواست کے سلسلے میں ایک ہلکا سا اشارہ بھی نہیں ملتا۔
بلکہ اس کے برعکس ان اشعار اور کلمات و عبارات میں سراسر عزت و غرور، غیرت و سربلندی کا تذکرہ ملتا ہے، بعنوان مثال امام حسین علیہ السلام کے ان کلمات کو جو آپ نے روز عاشورا جنگ کے دوران دشمنوں کو مخاطب کر کے فرمائے ہیں، ملاحظہ کر سکتے ہیں، جیسا کہ آپ نے فرمایا: «اَلَا َو اِنَّ الدَّعِیَ بنَ الدَّعِیِ قَد رَکَزَنِی بَینَ اثنَتَینِ بَینَ السِّلَّهِ وَ الذِّلَّهِ وَ هَیهَاتَ مِنَّا الذِّلَّه یَأبَی اللّهُ ذَلِکَ لَنَا وَ رَسُولُهُ وَ المُؤمِنُونَ وَ حُجُورٌ طَابَت وَ طَهُرَت وَ اُنُوفٌ حَمِیَّهٌ وَ نُفُوسٌ اَبِیَّهٌ مِن أَن نُؤثِرَ طَاعَهَ اللِئامِ عَلَی مَصَارِعَ الکِرَامِ"(۱)
" آگاہ رہو کہ مجھے زنازادے کے زنازادہ بیٹے (ابن زیاد) نے دو چیزوں کے درمیان کھڑا کر دیا ہے کہ یا میں شمشیر سوت کر جنگ کے لئے آمادہ ہو جاؤں یا ذلت کا لباس پہن کر یزید کی بیعت کرلوں ،لیکن ذلت ہم سے دور ہے اور خدا اور اس کے رسول، مومنین ، نیز پاک و پاکیزہ دامن میں تربیت یافتہ لوگ، اور حمیت و غیرت کے حامل افراد ہم پر روا نہیں جانتے کہ ہم پست و ذلیل کی اطاعت کی ذلت کو عزت کی موت پر ترجیح دیں،"
یا جیسا کہ جناب علی اکبر علیہ السلام نے میدان جنگ میں اپنے ایک رجز میں فرمایا: "وَ اللهِ، لا یحْکمُ فینَا ابْنُ الدعِی"(۲)، "خدا کی قسم ہمارے درمیان زنازادہ حکم نہیں کر سکتا".
لیکن افسوس کہ آج بعض مقامات پر مجلسوں اور تقریروں میں کربلا کی اس عزت و سربلندی کی تحریک کو کم رنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور امام علیہ السلام کی تحریک اور آپ کی مظلومیت کو کربلا میں زیادہ رقت بار اور ترحم آمیز بنانے کے لئے کچھ لوگ اپنی طرف سے من گھڑت واقعات ملا دیتے ہیں، چاہتے ہیں کہ کربلا کے واقعہ کو ایسا بنا کر پیش کروں کہ زیادہ سے زیادہ رقت ہو سکے، مگر دوسری طرف اس بات سے غافل ہوتے ہیں کہ ہم اس طرح کربلا کے نورانی چہرے پر ذلت و حقارت کا دھبہ لگا رہے ہوتے ہیں، بعنوان مثال بعض دفعہ اس طرح کی جھوٹی روایتیں سننے میں آتی ہیں کہ: امام علیہ السلام (معاذاللہ) عمر بن سعد کے پاس گئے اور اس سے تین درخواست کی، کہ جس میں دوسری درخواست آپ نے ابن سعد سے اپنے لئے پانی کی تھی جو اس طرح تھی: اُسقُونِی شَربَهً مِنَ المَاءِ فَقَد نَشَفَت کَبِدِی مِنَ الظَّمَاءِ(۳): مجھے تھوڑا سا پانی پلا دے کہ پیاس کی شدت سے میرا جگر جل رہا ہے۔ جب امام (ع) نے یہ درخواست کی تو جواب میں ابن سعد نے بڑے وقیحانہ انداز میں امام (ع)کی اس درخواست کو مسترد کر دی۔
اس طرح کی اور بھی روایتیں لکھی اور پڑھی جاتی ہیں، کہ جس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔
یاد رہے کہ اس طرح کی روایتیں لوگوں کو وقتی طور پر رلانے کے لئے چاہے کارساز ہو جائیں، لیکن حقیقت میں امام علیہ السلام اور عاشورہ کا آبرومند چہرہ داغدار بنا دیتی ہیں،
اور یہی نہیں بلکہ اس طرح سے دشمن کو کربلا کے دیگر حقائق سے انکار کا بہانہ مل جاتا ہے۔
لہذا ہماری ذمہ داری ہے کہ عاشور کو تحریف سے محفوظ رکھیں تاکہ اس کی افادیت سے ہمیشہ کی طرح آج بھی لوگ بہرہ مند ہوتے رہیں، اور اسلام کا پرچم سربلند رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(۱) الہوف، صفحہ ۱۲۳و۱۲۴.
(۲) بحار الانوار جلد ۴۵ صفحہ ۴۳.
(۳)طریحی، المنتخب ، صفحہ ۴۲۹.

حوزہ/ کسی ایک بھی معتبر منابع میں کوئی ایک ایسی عبارت موجود نہیں ہے کہ جس کا مفہوم یہ ہو کہ امام علیہ السلام کی طرف سے دشمن سے پانی کی درخواست کی گئی ہو۔
-
امام حسین (ع) نے اپنے قیام کا آغاز مدینہ سے کیوں نہیں کیا ؟
حوزہ/ بعض افراد کے ذہن میں یہ شبہہ ایجاد ہوتا ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے اپنے قیام کا آغاز مدینہ سے کیوں نہیں کیا ؟ اس کا جواب اس وقت کے حالات و شرائط…
-
قیام امام حسین علیہ السلام اور کربلا سے متعلق شبہات کا ازالہ:
امام حسین (ع) نے معاویہ کے زمانے میں قیام کیوں نہیں فرمایا؟
حوزہ/ ایسا نہیں ہے کہ معاویہ کے دور میں امام حسین علیہ السلام نے مکمل سکوت اختیار کر رکھا تھا، نہیں بلکہ اپنی 11 سالہ مدت امامت میں آپ نے معاویہ سے بکثرت…
-
ایران میں آج عاشورای حسینی (ع) انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے / پورا ملک شہداء کربلا کے غم میں سوگوار
حوزہ / آج ہر طرف عزادارانِ حسینی (ع) سیاہ لباس میں ملبوس ہیں اور ہر طرف سے یاحسین(ع)، یا ابوالفضل (ع) کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں اور ایران کے تمام شہر…
-
امت مسلمہ میں تفرقہ کی بات کرنا اسلام دشمن قوتوں کو تقویت دینا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین نے ملت تشیع کے علماء و ذاکرین سے کہا کہ وہ ماہ محرم میں اخوت و وحدت کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رکھیں اور اپنے…
-
کیا یزید نے توبہ کی ہے، اور کیا ایسے شخص کی توبہ قبول ہے ؟
حوزہ/ تاریخی نقطہ نظر سے جب ہم نگاہ ڈالتے ہیں تو یزید کے توبہ کرنے کی توجیہ میں بعض لوگوں نے کچھ شواہد پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
-
بانی تنظیم کے وطن میں مکتب امامیہ کی جدید عمارت کا افتتاح
حوزہ/ سربراہ تحریک دینداری خطیب اعظم بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کے وطن بجنور ضلع لکھنو میں مکتب امامیہ کی جدید عمارت کا افتتاح ہوا۔
-
امام حسین علیہ السلام کا سر مبارک اور دیگر شہداء کے سروں کو کہاں دفن کیا گیا؟
حوزہ/ | کربلا کے بعد سرہاے شہداء کہ جنہیں نیزوں پر چڑھا کے کوفہ و شام کی منزلوں سے گزارا گیا اور دربار یزید میں لا کر پیش کیا گیا، ان کے دفن کے سلسلے میں…
-
لکھنؤ میں تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام جامعۃ المصطفیٰؐ العالمیہ کی شرکت کے ساتھ سہ روزہ انٹرفیتھ کانفرنس؛
ایام عزا کے سلسلہ میں علماء، شعراء و دانشوروں کا مشترکہ بیان
حوزہ/ ادارہ ٔ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام نمایندگی جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ہندوستان کی شرکت کے ساتھ تنظیم المکاتب کیمپس گولہ گنج لکھنؤ میں سہ روزہ انٹرفیتھ…
-
نئی دہلی میں اہل بیت کونسل انڈیا کے زہر اہتمام پیغام عاشورا کانفرنس کا انعقاد،مختلف علماء و دانشوروں کا خطاب؛
مبلغین کا عاشورا اور ایام عزا کے حوالے سے اولین فریضہ، دنیا کو مقصد قیام حسینی سے آگاہ کرنا ہے
حوزہ/ انسانی معاشرہ حریت وآزادی کا وہ راستہ پا سکے جس کو مظلوم کربلا امام حسین نے ظلم و نا انصافی کے مقابلے میں قیام واستقامت کے ذریعہ حریت پسند اور آزاد…
-
ہندوستان میں یوم عاشورہ بڑے ہی تزک و احترام کے ساتھ منایا گیا
حوزہ/ ملک بھر میں آج یوم عاشورہ کے موقع پر بڑے ہی تزک و احترام کے ساتھ تعزیہ کا جلوس نکالا گیا۔ جس میں بڑی تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی اور امام…
-
کوفیوں نے امام حسین (ع) کی نصرت کیوں نہیں کی؟
حوزہ/ جب کوفیوں نے اتنے ذوق و شوق سے امام(ع) کو دعوت دی تھی تو پھر نصرت کیوں نہیں کی، اور اتنا ہی نہیں بلکہ امام کے خلاف جنگ بھی کی، آخر کیوں ؟
آپ کا تبصرہ