حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بجنور/لکھنو۔ سربراہ تحریک دینداری خطیب اعظم بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کے وطن بجنور ضلع لکھنو میں مکتب امامیہ کی جدید عمارت کا افتتاح ہوا۔
مولانا سید محمد تقی نقوی امام جمعہ و جماعت و مدرس مکتب امامیہ نے حدیث کساء تلاوت کی، مکتب امامیہ کے بچوں نے تعلیمی مظاہرے پیش کئے۔
مولانا سید نقی عسکری (برادر زادہ بانی تنظیم) رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے محفل میں آیہ مودت کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے پنجتن پاک کے فضائل اور انکی علمی شخصیت کو بیان کیا۔
واضح رہے کہ اس مکتب کی بنیاد بانی تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ نے رکھی تھی، موجودہ دور میں جناب سید علی میاں اس کے منتظم ہیں اور انہیں کی کاوشوں سے یہ عمارت کا کام اپنی آخری منزلوں کو پہونچا۔ اسی طرح دور حاضر میں جمعہ و جماعت کے ساتھ ساتھ مکتب امامیہ میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے خدمات مولانا سید محمد تقی نقوی انجام دے رہے ہیں۔ ادارہ تنظیم المکاتب کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی کانفرنسز میں مکتب امامیہ بجنور کے بچوں کے کامیاب تعلیمی مظاہرے استاد کی بہترین تعلیم و تربیت کی غماز ہیں۔