۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید صفی حیدر زیدی 

حوزہ/ مولانا سید صفی حیدر زیدی نے فرمایا: جہاں سے خدا و رسولؐ کی بات ہو وہی منبر ہے، غدیر میں پالان شتر پر کھڑے ہو کر حضورؐ نے خطبہ دیا اور حکم خدا سے رہتی دنیا تک انسان کی ہدایت و سعادت کے لئے عالمی پیغام سنایا تو وہ منبر تھا لیکن شام میں شکل و صورت تو منبر والی تھی لیکن اس پر خدا و رسولؐ کی بات نہیں تھی۔ گناہوں والی گفتگو ہوئی، فتنہ والی بات ہوئی تو امام سجادؑ نےمنبر کی شکل و صورت کے باوجود اسے لکڑی کہا۔

لکھنؤ۔ سربراہ تحریک دینداری بانی تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کے یوم وفات پرشب میں ۸ بجے بانیٔ تنظیم المکاتب ہال گولہ گنج میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی ۔

مولوی سہیل مرزا متعلم جامعہ امامیہ نے تلاوت قرآن کریم سے مجلس کا آغاز کیا بعدہ مولوی علی محمد معروفی اور مولوی محمد صادق معروفی نے بارگاہ اہلبیتؑ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر زیدی نے دعائے افتتاح کے فقرات ’’خدایا! ہم ایسی حکومتِ کریمہ کے سلسلے میں تیری جانب مشتاق ہیں جس کے ذریعے تو اسلام اور اہل اسلام کو عزت دے اور نفاق اور اہل نفاق کو ذلت سے دوچار کر دے، اور اس حکومت میں ہمیں ان لوگوں کے زمرے میں قرار دے جو تیری طاعت کی دعوت دیتے ہیں اور تیرے راستے کی طرف راہنمائی کرتے ہیں، اور اس کے ذریعے ہمیں دنیا اور آخرت کی بڑائی اور بزرگی عطا کرے‘‘ کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے فرمایا: انسان سے خطا کا امکان ہے لہذا اللہ نے ہدایت کےلئے معصوم رہنما بھیجے ، پہلے انبیاء و مرسلین کو بھیجا پھر ائمہ علیہم السلام کو بھیجا تا کہ اللہ کا خالص پیغام انسان جانے اور اسکی اطاعت کرے۔ خدا نے ہمیں آخری نبیؐ کا امتی بنایا یعنی آخری آسمانی کتاب قرآن کریم اور آخری شریعت ہمارے پاس ہے لہذا ہماری ذمہ داریاں بھی زیادہ ہیں۔ مختلف حالات میں زندگی کیسے بسر کریں اس سلسلہ میں بارہ اماموں کی سیرت ہمارے سامنے ہے ۔

مولانا سید صفی حیدر زیدی نے فرمایا: جہاں سے خدا و رسولؐ کی بات ہو وہی منبر ہے، غدیر میں پالان شتر پر کھڑے ہو کر حضورؐ نے خطبہ دیا اور حکم خدا سے رہتی دنیا تک انسان کی ہدایت و سعادت کے لئے عالمی پیغام سنایا تو وہ منبر تھا لیکن شام میں شکل و صورت تو منبر والی تھی لیکن اس پر خدا و رسولؐ کی بات نہیں تھی۔ گناہوں والی گفتگو ہوئی، فتنہ والی بات ہوئی تو امام سجادؑ نےمنبر کی شکل و صورت کے باوجود اسے لکڑی کہا۔

سکریٹری تنظیم المکاتب نے فرمایا: انتظار کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں بلکہ اس کی تیاری کریں تا کہ جب مولاؑ تشریف لائیں تو ہم اس لائق ہوں کہ انکی رکاب میں رہ سکیں اور خدمت کر سکیں۔ مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ نے یہی پیغام دیا تھا ۔ انہوں نے فرمایاتھا کہ دنیا کی ہر مشکل کا علاج دین کی پابندی میں ہے۔

اسی سلسلہ میں صبح ۸ بجے مقبرہ خطیب اعظمؒ بجنور ضلع لکھنؤ میں بھی ایک مجلس ترحیم منعقد ہوئی جسے مولانا سید صبیح الحسین رضوی رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے خطاب فرمایا۔

مجالس میں طلاب و اساتذہ جامعہ امامیہ، خادمان و کارکنان تنظیم المکاتب اور وابستگان بانیٔ تنظیم ؒ کے علاوہ مومنین نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .