یومِ وفات
-
عظیم قرآنی مفسر علامہ سید محمد حسین طباطبائی کی چوالیسویں برسی پر "حکیم الہی" کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/ علامہ سید محمد حسین طباطبائی (رح) کی چوالیسویں برسی کے موقع پر ایک کانفرنس بعنوان «حکیم الهی» منعقد ہوئی، یہ تقریب بدھ کی رات دارالقرآن یعنی علامہ طباطبائی کے بیت میں منعقد ہوئی۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
حضرت بی بی خدیجۃ الکبری (س) محسنۂ اسلام اور دین حقیقی کی پہچان ہیں
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: آج دنیا میں جہاں جہاں اسلام نظر آتا ہے وہ حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تحریک اسلام پر اپنا مال و دولت، ہیرے و جواہرات بی بی خدیجہ سلام اللہ علیہا نے قربان کر دئے۔
-
۳۳ویں برسی محسن ملت علامہ الحاج سید صفدر حسین نجفی:
جامعۂ سلمان فارسی مرکز القرآن کی جانب سے اظہارِ عقیدت
حوزہ/ جامعۂ سلمان فارسی مرکز القرآن اٹک پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی متعدد مدارس کے موئسس و بانی ہونے کے ساتھ متعدد کتابوں کے مؤلف تھے۔
-
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی:
کیا حضرت معصومہ (س) کے زائر کے لئے جنت بغیر قید و شرط کے واجب ہے یا مشروط ہے؟
حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا: بہت جلد میری نسل سے ایک خاتون یہاں (قم) میں دفن ہو گی " فمن زارھا وجبت لہ الجنۃ" یعنی " جو بھی اس کی قبر کی زیارت کرے گا اس پر جنت واجب ہوگی"۔ البتہ " وجبت لہ الجنۃ" یعنی جنت واجب ہو گی ، یہ مطلق نہیں ہے یعنی جنت اس پر واجب ہے چاہے وہ جو کچھ مرضی کرتا رہے بلکہ جنت کا واجب ہونا مشروط ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا محترمہ فاطمہ جناح کی55ویں برسی کے موقع پر پیغام:
محترمہ فاطمہ جناح نے آخری دم تک قائد اعظم ؒ کے افکار کو زندہ رکھا
حوزہ/قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں خواتین کا ہمیشہ مرکزی کردار رہا ہے۔ پاکستان کو وجود میں لانے کے لئے محترمہ فاطمہ جناح بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ رہیں۔
-
جہاں سے خدا و رسولؐ کی بات ہو وہی منبر ہے: مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ مولانا سید صفی حیدر زیدی نے فرمایا: جہاں سے خدا و رسولؐ کی بات ہو وہی منبر ہے، غدیر میں پالان شتر پر کھڑے ہو کر حضورؐ نے خطبہ دیا اور حکم خدا سے رہتی دنیا تک انسان کی ہدایت و سعادت کے لئے عالمی پیغام سنایا تو وہ منبر تھا لیکن شام میں شکل و صورت تو منبر والی تھی لیکن اس پر خدا و رسولؐ کی بات نہیں تھی۔ گناہوں والی گفتگو ہوئی، فتنہ والی بات ہوئی تو امام سجادؑ نےمنبر کی شکل و صورت کے باوجود اسے لکڑی کہا۔
-
مہاتما گاندھی جی کی نظر میں ’مذہب اور سیاست'...یوم ولادت پر خصوصی پیشکش
حوزہ/ گاندھی جی نے کہا تھا کہ ’’میں جن مذہبی آدمی سے ملاہوں، ان میں زیادہ تر سیاستداں تھے اور میں سیاستداں کے بھیس میں بھی دل سے مذہبی آدمی ہوں‘‘۔