۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی مجلس ترحیم

حوزہ/ مولانا سید صبیح الحسین رضوی نے بانیٔ تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کو یاد کرتے ہوئے انکی شخصیت، کردار اور خدمات کا تذکرہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بجنور/ لکھنؤ ۔ سربراہ تحریک دینداری، خطیب اعظم بانیٔ تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کے یوم وفات ۱۸ ؍ شعبان المعظم کو مقبرہ خطیب اعظمؒ کربلا بجنور ضلع لکھنو میں صبح ۸ بجے مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔

مولوی علی محمد معروفی مبلغ جامعہ امامیہ نے تلاوت قرآن کریم سے مجلس کا آغاز کیا بعد مولوی علی محمد نقوی متعلم جامعہ امامیہ نے بارگاہ اہلبیتؑ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مولانا سید صبیح الحسین رضوی صاحب رکن مجلس انتظام تنظیم المکاتب نے سورہ نساء کی آیت نمبر ۶۹ ’’اور جو بھی اللہ اور رسولؐ کی اطاعت کرےگا وہ ان لوگوں کے ساتھ ہوگا جن پر اللہ نے نعمتیں نازل کی ہیں ، جیسے انبیاء ، صدیقین ،شہداء اور نیک و صالح افراد اور یہ بہترین رفیق ہیں‘‘ کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اللہ نے انبیاء، صدیقین، شہداء اور صالحین پر اپنی نعمتیں نازل کی ہیں اور ہمیں روز آنہ پنجگانہ نماز میں حکم دیاہے کہ سورہ حمد پڑھیں جسمیں ہم پڑھتے ہیں ’’ہمیں ان کے راستے پر چلا جن پر تو نے اپنی نعمتیں نازل کی ہیں۔‘‘ تا کہ ہمیں یہ راستہ یاد رہے اور اطاعت میں ہماری زندگی بسر ہو۔

مولانا سید صبیح الحسین رضوی نے بانیٔ تنظیم المکاتب مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کو یاد کرتے ہوئے انکی شخصیت ، کردار اور خدمات کا تذکرہ کیا۔ مجلس میں اساتذہ و طلاب جامعہ امامیہ او ر خادمان ادارہ کے علاوہ مومنین نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .