۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مولانا صفی حیدر زیدی

حوزہ/ دین کے بے لوث خدمت گذار اور مکاتب امامیہ تنظیم المکاتب کشمیر کے انچارج الحاج مولانا سیدمحمد یوسف بٹ صاحب کی اہلیہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی ادارہ تنظیم المکاتب میں قرآن خوانی اور جلسہ تعزیت منعقد ہوا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ دین کے بے لوث خدمت گذار اور مکاتب امامیہ تنظیم المکاتب کشمیر کے انچارج الحاج مولانا سیدمحمد یوسف بٹ صاحب کی اہلیہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی ادارہ تنظیم المکاتب میں قرآن خوانی اور جلسہ تعزیت منعقد ہوا۔ 

تنظیم المکاتب میں قرآن خوانی اور جلسہ تعزیت

جلسہ تعزیت میں اولا مولانا سید ممتاز جعفر نقوی صاحب مربی اعلیٰ جامعہ امامیہ نے خطاب فرمایا بعدہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ سکریٹری تنظیم المکاتب نے حضرت امام محمد تقی علیہ السلام سے منقول روایت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ’’ تم ہر کسی کو مال دے کرخوش نہیں کر سکتے لیکن اپنے اخلاق اور نیک برتاو سے لوگوں کو مسرور کر سکتے ہو۔ ‘‘ کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مولانا یوسف صاحب بانی تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کے زمانہ سے ادارہ تنظیم المکاتب کے مخلص خدمت گذار رہے اور ہیں ۔ آج وہ اپنے شریکہ حیات و حسنات مرحومہ و مغفورہ کی رحلت کے سبب صدمہ سے دوچار ہیں ۔ ہم بارگاہ معبود میں دعا کرتے ہیں کہ رحمت و مغفرت نازل فرمائےاورمولانا محمد یوسف صاحب کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔

تنظیم المکاتب میں قرآن خوانی اور جلسہ تعزیت

جلسہ تعزیت میں نظامت کے فرائض مولانا اعجاز حسین انسپکٹر ادارہ نے انجام دئیے ۔ اساتذہ جامعہ امامیہ اور کارکنان  مرکزی دفتر  نے شرکت فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .