۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام رضا شاکری-معاون تربیتی و فرهنگی جامعه المصطفی

حوزہ/ مرحوم علّامہ سید غلام عسکری رحمۃ اللہ علیہ کے نے ہندوستان میں ’’تنظیم المکاتب‘‘ ، ’’جامعہ امامیہ‘‘، ’’جامعۃالزہراؑ‘‘ جیسے منفرد علمی اداروں کو تاسیس ہی نہیں کیا بلکہ تنظیم المکاتب سے وابستہ سینکڑوں اور ہزاروں مکاتب و مدارس علمیہ کو بھی قائم کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نمائندہ جامعۃ المصطفى ہندوستان حجۃ الاسلام و المسلمین آقائے رضا شاکری نے خطیب اعظم،مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی شریک حیات کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

خانوادۂ محترم ِخطیب اعظم ،مولانا سید غلام عسکری  طاب ثراہ 

سلام علیکم؛

خطیب اعظم،مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کی شریک حیات کی رحلت کی خبر ہمارے لئے رنج و الم کا باعث ہے  مرحوم علّامہ سید غلام عسکری رحمۃ اللہ علیہ برصغیر کی برجستہ اور بے نظیر علمی شخصیت تھی، ان کا شمار عالم اسلام کے سرگرم دانشوروں، محققوں اور مبلغوں میں ہوتا ہے۔ آپ ہندوستان و پاکستان کے ایک مشہور شیعہ علماء دین میں سے تھے جنہوں نے اپنی کاوشوں کے ذریعہ سرزمین ہندوستان میں ’’تنظیم المکاتب‘‘،’’جامعہطامامیہ‘‘، ’’جامعۃ الزہراؑ‘‘ جیسے منفرد علمی اداروں کو تاسیس ہی نہیں کیا بلکہ تنظیم المکاتب سے وابستہ سینکڑوں اور ہزاروں مکاتب و مدارس علمیہ کو بھی قائم کیا ۔
بلاشبہ، مذکورہ  اداروں کی تاسیس و قیام میں کہ جن میں مذہب حقہ کے مبلغین و محققین پروان چڑھ رہے ہیں  مرحومہ کا قابل قدر کردار رہا ہے ، جو صدقۂ جاریہ کی صورت میں ہمیشہ باقی رہے گا۔
میں اس سانحہ ارتحال پر اپنی، اپنے ساتھیوں اور نمایندگی جامعۃ المصطفی ہندوستان  کی جانب سے، حجت الاسلام و المسلمین جناب آقای سید صفی حیدر زید عزہ  کی خدمت میں خاص کر پسماندگان، مدارس علمیہ کے اساتذہ اور طلباء کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے دعا کرتا ہوں کہ متعلقین کو صبر جمیل اور مرحومہ  کنیز حضرت زہرا سلام اللہ کی مغفرت اور ان کے درجات کو بلند فرمائے ۔

رضا شاكرى
رئيس نمايندہ جامعۃ المصطفى ہندوستان

تبصرہ ارسال

You are replying to: .