۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
جامعۃ الزہراؑ تنظیم المکاتب

حوزہ/ شیخ المراجع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات حسرت آیات پر جامعۃ الزہراؑ تنظیم المکاتب میں قرآن خوانی اور جلسہ تعزیت منعقد ہوا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ شیخ المراجع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات حسرت آیات پر جامعۃ الزہراؑ تنظیم المکاتب میں قرآن خوانی اور جلسہ تعزیت منعقد ہوا۔

محترمہ منتظر زہرا فاضلہ جامعۃ الزہراؑ تنظیم المکاتب نے تلاوت قرآن کریم سے جلسہ کا آغاز کیا۔محترمہ ناظرہ جعفر انچارج جامعۃ الزہراؑ تنظیم المکاتب نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث ’’جب کوئی عالم اس دنیا سے کوچ کرتا ہے تو ایسا خلاپیدا ہوتا ہے کہ قیامت تک کوئی چیز اس کی بھرپائی نہیں کر سکتی۔‘‘ کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے فرمایا: آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت عظیم دینی اور علمی نقصان ہے۔

محترمہ ناظرہ جعفر نے مرجع راحلؒ کی عظیم شخصیت اور خدمات کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم مرجع تقلیدؒ کا تعلق ایک عظیم شیعہ دینی اور علمی گھرانے سے تھا۔ آپ کے والدماجد اور بڑے بھائی بھی عالم و فقیہ تھےاور آپ کی والدہ ماجدہ بھی عالمہ تھیں۔ ایام جوانی ہی سے آپ نے حوزہ علمیہ میں تدریس کا آغاز کیااور کئی نسلوں کی تربیت فرمائی۔ بعدہ معلمات و طالبات جامعۃ الزہرا ؑ تنظیم المکاتب نے قرآن خوانی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .