۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
جامعۃ الزہرا ؐ تنظیم المکاتب میں قرآن و محمد (ص) کانفرنس منعقد ہوئی

حوزہ/ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ جنمیں جامعۃ المومنات کی سینئر طالبات اور شہر کے مختلف علاقوں سے خواتین اور مختلف شہروں سے طالبات نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ ادارۂ تنظیم المکاتب کی جانب سے خواتین کے لئے ’’ایک خدا کی عبادت اور مخلوق کی خدمت ‘‘کے عنوان سے ۱۲ ؍دسمبر ۲۰۲۱؁ءکو دن میں دو بجے جامعۃ الزہرا ؑ تنظیم المکاتب گولہ گنج میں کانفرنس منعقد ہوئی۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعدہ طالبات جامعۃ الزہرا ؐ تنظیم المکاتب نے تواشیع پڑھی اور بارگاہ قرآن و اہلبیتؑ میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ مکتب امامیہ ہلوانہ سہارنپور کی بچیوں نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔

ذاکرہ محترمہ خورشید نگار صاحبہ نے ’’قرآن کی روشنی میں رسولؐ اللہ کی عظمت اور خواتین کی حیثیت‘‘ کے عنوان پر تقریر کی۔

محترمہ آمنہ رضوان مومناتی صاحبہ (رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ) نے’’ قرآن اور محمد مصطفیٰ (ص) نے عورت کو کیا کیا دیا ‘‘ کے عنوان پر خطاب فرمایا۔

ذاکرہ محترمہ قدسیہ زیدی صاحبہ نے حالات حاضرہ کو سورۂ محمد کے ذیل میں واضح کیا کہ ایمان کا مستحکم ہونا ضروری ہے۔

کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ جنمیں جامعۃ المومنات کی سینئر طالبات اور شہر کے مختلف علاقوں سے خواتین اور مختلف شہروں سے طالبات نے شرکت کی ۔کانفرنس میں نظامت کے فرائض محترمہ بنت الہدیٰ صاحبہ معلمہ جامعۃ الزہراؑ تنظیم المکاتب نے انجام دیا۔

آخر میں جامعۃ الزہراؑ تنظیم المکاتب محترمہ ناظرہ جعفر صاحبہ نے ادارہ تنظیم المکاتب کی خدمات خصوصا خواتین کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں ادارۂ تنظیم المکاتب کی خدمات اجمالی طور سے بیان کی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ دعائے فرج امام زمانہؑ پر کانفرنس کا اختتام ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .