۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ایران کلچر ہاؤس دہلی کے اشتراک سے "عصر حاضر میں مسلم خواتین کے رول" پر کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/ مہمان خصوصی کے طور پر ایران حکومت کے شعبہ خواتین اور خانگی امورکی ڈائریکٹر ڈاکٹر خدیجہ کریمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عصر حاضر میں خواتین کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کی دارالحکومت دہلی میں ایران کلچر ہاؤس کے اشتراک اور تعاون سے ایک بین لاقوامی کانفرنس کا انعقاد ’عصر حاضر میں مسلم خواتین کا رول‘ کے موضوع پر ’نوئیڈا ایکسپریس وے گروپ‘ کی جانب سے علینا زیدی کی کنوینر شپ میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ محترمہ علینا زیدی ایک سماجی کارکن اور شاعرہ و قلمکار ہیں۔کانفرنس کا آغاز سامعہ کاظمی کے ذریعہ تلاوت کلام قرآن پاک سے کیا گیا۔ کلیدی خطبہ نئی دلی میں ایران کے کلچرل کونسلر ڈاکٹر محمد علی ربّانی نے پیش کیا۔ جس میں موضوع سے متعلق اہم نکات بیان کیے اور خواتین کے اسلام میں مقام پر روشنی ڈالی۔۔

مہمان خصوصی کے طور پر ایران حکومت کے شعبہ خواتین اور خانگی امورکی ڈائریکٹر ڈاکٹر خدیجہ کریمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عصر حاضر میں خواتین کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر خدیجہ کریمی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر زہرہ سادات میر ہاشمی، محترمہ سییپدہ اشرفی و محترمہ فاطمہ زارائی کو گیسٹ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور اپنے اپنے شعبوں میں ان معزز خواتین کے رول کی ستائش بھی کی گئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .