۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
خانه فرهنگ ایران در پاکستان

حوزہ/ محترمہ زہرہ برقعی نے پاکستان کے شہر لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کا دورہ کیا اور اس کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الزہراءؑ قم المقدسہ ایران کی پرنسپل محترمہ زہرہ برقعی نے پاکستان کے شہر لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کا دورہ کیا اور اس کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات میں کلچر ہاؤس کے سربراہ محترم روناس نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس کلچر ہاؤس کی بنیاد 62 سال پہلے رکھی گئی تھی، کہا: لاہور، پاکستان کے پرانے شہروں میں سے ایک ہے اورعلامہ اقبال کا مقبرہ اسی شہر میں ہے۔

پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ کلچر ہاؤس نے بہت سے پروگراموں کی میزبانی کی ہے، اپنی بعض سرگرمیوں کی طرف اشارہ کیا ۔

انہوں نے شہید صادق گنجی کی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا اور کہا: شہید گجی 1365 ش میں پاکستان کے شہر لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کے سربراہ کے طور پر مقرر ہوئے اور 1369ش میں شہید ہو گئے ،شہید گنجی نے لاہور میں 14 کتابیں لکھیں، ان کی کچھ کتابیں اردو زبان میں بھی ہیں، یہاں تک کہ اردو زبان میں انہوں نے نظمیں بھی لکھیں جو ابھی تک باقی ہیں۔

اس ملاقات میں محترمہ برقعی نے جامعۃ الزہرا ؑ کی سرگرمیوں بالخصوص بین الاقوامی طلباء کے لیے کی جانے والی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا: کرونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی طلباء کے دروس کا انعقاد آنلائن کیا جاتا تھا، لیکن اب طلباء کے زیادہ اصرار کے پیش نظر ہاسٹل کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

جامعۃ الزہراؑ کی پرنسپل نے اس سفر کے اہداف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سفر کا اصلی ہدف یہ ہے کہ جامعۃ الزہرا کی دؤفارغ التحصیل طلبا کے ساتھ ایک ملاقات کی جائے اور ان سے رابطہ برقرار کیا جائے، ساتھ ہی ان کی وضعیت اور فعالیت کے سلسلے میں جانا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .