حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الزہراء (س) کی سرپرست محترمہ سیدہ زہرہ برقعی نے جامعۃ الزہراء (س) اور رسالت انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے "تربیتِ مبلغ زباندان کا پہلا دورہ" کے عنوان سے منعقدہ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں خطاب کے دوران اس دورہ کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: اگر ان کورسز کی رپورٹ رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی مدّظلہ العالی کی خدمت میں پیش کی جائے تو ان کو بہت خوشی ہوگی اس لیے میں ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اس کورس کے انعقاد کے لیے سخت محنت و کوشش کی۔
جامعۃ الزہراء (س)کی سرپرست نے کہا: آج دنیا میں تبلیغ کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔ تبلیغی امور میں پیغمبرانِ خدا اور ائمہ علیہم السلام کا کام اور ان کی زحمات واضح و آشکار ہیں۔ آج جہادِ تبیین کا مطلب واضح اور آشکارا تبلیغِ دین کرنا ہی ہے۔
انہوں نے کہا: آج بین الاقوامی تبلیغ کی ضرورت پہلے کی نسبت کہیں زیادہ ہے اور اس میدان میں مبلغین کو ضروری تجربیات سے آشنا ہونا چاہئے چونکہ یہ دور، ٹیکنالوجی اور اطلاعات کے تبادلہ کا دور ہے۔ آج دشمن ہماری تمام اقدار اور نظریات پر حملہ آور ہونے کے ساتھ ساتھ انقلابِ اسلامی اور دین اسلام کی شناخت کو ختم کرنے کے درپے ہے۔
انہوں نے مزید کہا: آج تبلیغی میدان میں حوزاتِ علمیہ اور مدارس پر ایک بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور مدارس کو اس میں میں اپنا بہترین کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی مدظلہ العالی نے فرمایا کہ آپ تبلیغ میں "مرتجعانہ" رویہ اختیار نہ کریں۔ مرتجع یعنی وہ شخص جو مغربی فکر کا حامی ہو۔ رہبر معظم انقلاب کے یہ الفاظ ہمیں ایک لائن دے رہے ہیں کہ یعنی ہمیں بین الاقوامی تبلیغی میدان میں بھرپور طریقہ سے میدان میں آنا چاہیے۔