۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
جامعہ الکوثر اسلام آباد میں سہ روزہ جوان خطباء ورکشاب کی اختتامی تقریب

حوزہ/ استاد جامعہ الکوثر نے خطباء کو اپنی سرگرمیوں کو خلوص کے ساتھ جاری رکھنے کی تاکید فرماتے ہوئے کہا کہ آپ خطباء و مبلغین ہی وہ گروہ ہیں جو لوگوں کو اللہ کا محبوب بنا سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/جامعۃ الکوثر کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2021 کی صبح سے آغاز ہونے والے سہ روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان "نوجوان خطباء کرام" کی اختتامی تقریب مورخہ 8 دسمبر 2021 کو سہ پہر 2 بجے المصطفی آڈیٹوریم الکوثر میں منعقد ہوئی۔

تصویری جھلکیاں: جامعہ الکوثر اسلام آباد میں سہ روزہ تربیتی ورکشاپ برائے "نوجوان خطباء کرام " کی اختتامی تقریب

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا۔ اس کے بعد جامعۃ الکوثر کے تواشیع گروہ نے جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی ثناء میں دلکش انداز میں تواشیع پیش کی۔ بعد از آں اس ورکشاب کے کوارڈینیٹر مولانا حسنین عباس نے ورکشاب کی سرگرمیوں پر مختصر مگر جامع انداز میں بریفینگ دی۔

ورکشاب کے شرکاء کی نمائندگی کرتے ہوئے تین خطباء نے ورکشاب کے بارے اپنے تاثرات بیان کئے۔ انہوں نے اس قسم کے ورکشاب کی ضرورت و اہمیت بیان کرتے ہوئے رئیس جامعہ الکوثر مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی کی اس سلسلے میں کاوشوں کو خوب سراہا۔ اس کے بعد جامعہ کے سئنیر طالب علم صابر حسین سراج نے الکوثر کی جانب سے مبلغین و خطباء کے لئے بنائے گئے ویب سائٹ رسالات کے بارے تفصیلی بریفینگ دی۔ اور ایام فاطمیہ کی مناسبت سے ویب سائٹ پر اپلوڈ شدہ مواد کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

پھر ورکشاب کے مسئول جامعۃ الکوثر کے استاد علامہ انتصار حیدر جعفری نے اظہار خیال کرتے ہوئے ورکشاب میں شرکت کرنے والے جوان خطباء کو خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اور ان کو داد و تحسین بھی دی۔ انہوں نے اس سہ روزہ ورکشاب کو کامیاب کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے والے منتظمین، اساتذہ کرام اور الکوثر کی انتظامیہ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔

آخر میں اس تقریب کے مہمان خصوصی علامہ انور علی نجفی نے اظہار خیال فرمایا۔ انہوں نے ورکشاب کے شرکاء کو اس قسم کے ورکشاب کی مزید بہتری کے لئے تجاویز دینے پر زور دیا اور خطباء کو اپنی سرگرمیوں کو خلوص کے ساتھ جاری رکھنے کی تاکید فرمائی۔ انہوں نے کہا آپ خطباء و مبلغین ہی وہ گروہ ہیں جو لوگوں کو اللہ کا محبوب بنا سکتے ہیں۔ آخر میں ورکشاب میں شریک جوان خطباء کو اعزازی اسناد اور قیمتی تحائف سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں جامعة الکوثر کے اساتیذہ کرام اور طلاب نے بھی خصوصی شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .