۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
تصاویر/ جامعۃ الکوثر میں اس سال فارغ التحصیل ہونے والے علماء کرام کی عمامہ پوشی

حوزہ/ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں 13 رجب کے موقع پر مفسر قرآن بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن نجفی کی موجودگی میں جشنِ مولودِ کعبہ، نئے اساتذہ کرام کی تکریم اور فارغ التحصیل ہونے والے علماء کرام کی عمامہ پوشی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ جامعۃ الکوثر میں جشنِ مولود کعبہ، نئے اساتذہ کی تکریم اور اس سال فارغ التحصیل ہونے والے علماء کرام کی عمامہ پوشی کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ اور علامہ شیخ حسن جعفری نے خصوصی شرکت کی۔

علامہ شیخ حسن جعفری نے مولا علی علیہ السلام کے فضائل بیان کرتے ہوئے ان کی سیرت پر روشنی ڈالی۔اس تقریب میں جامعۃ الکوثر میں نئے وارد ہونے والے اساتذہ کی خصوصی تکریم کی گئی۔ اس موقع پر نئے اساتذہ مولانا روش علی نجفی و مولانا طاہر عباس نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تصویری جھلکیاں: جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں اس سال فارغ التحصیل ہونے والے علمائے کرام کی عمامہ پوشی

بعد ازاں علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ اور علامہ شیخ حسن جعفری و علامہ شیخ محمد شفاء نجفی نے اس سال جامعۃ الکوثر سے سے فارغ التحصیل ہونے والے 25 علماء کرام کو عمامہ پہنایا۔

آخر میں شیخ الجامعہ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ نے  اپنے خصوصی اختتامی کلمات میں فارغ التحصیل طلبہ کو اخلاص عمل اپنانے اور دین حق کی بے لوث خدمت کرنے کی نصیحت فرمائی۔تقریب میں جامعۃ الکوثر  و جامعہ اہلبیت کے اساتذہ کرام کے علاوہ دینی طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .