حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان ضلع نواب شاہ کی جانب سے شعبہ تعلیم و تربیت کی جانب سے اہم پروگرام توضیع المسائل کے مطابق "شرعی مسائل" تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں موضوعاتی دروس کا شامل کیا گیا تھا، جسے حجتہ الاسلام مولانا سید نثار حسین نقوی، محترم حجتہ الاسلام مولانا غلام شبیر کانہیو اور مولانا سید شفقت حسین شاہ نے دروس کو بیان کیا۔
جب کہ مرکزی جنرل سیکریٹری عاطف مہدی سیال، ڈویژن جنرل سیکریٹری سید عاطف علی شیرازی اور قانوندان برادر ایاز علی گوپانگ نے خصوصی خطاب کیا۔
یاد رہے کہ ورکشاپ میں نوجوان طلبہ نے شرکت کی اور شرعی مسائل پہ فکری گفتگو اور گروپ ورک میں حصہ لیا۔ ورکشاپ کے آخر میں یونٹس اور اضلاع کی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔