حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ 20 فروری تا 10 مارچ تک تحریک کی جانب سے منعقدہ شجرکاری مہم کا آغاز سندھ بھر میں جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا ہے۔
ضلع حیدرآباد کے یونٹ نصرپور میں شجر کاری مہم کا آغاز تحریک کے چیئرمین انجنئیر سید حسین موسوی اور مرکزی صدر سید خادم حسین رضوی نے کیا۔
اس موقع پہ یونٹ کے سیکریٹری سید اشرف حسین رضوی نے پودے لگائے، تقریب میں یونٹ نصرپور، ضلعہ اور ڈویژن حیدرآباد کے تنظیمی عھدیداران بھی موجود تھے۔
یاد رہے کے تحریک کے شعبہ گوٹھ و محلہ سدھار گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی منظم اور متحرک انداز میں شجرکاری مہم انجام دینے کا عزم رکھتا ہے، اس مہم میں سندھ بھر کے علمائے کرام، دانشور اور تنظیم کے سینئیرس افراد بھی حصہ لیتے ہیں، جب کہ پورا سال اس پودے کی خدمت کرتے ہوئے تناور درخت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔