۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
آیت الله ناصری

حوزہ/ ایران کے صوبہ یزد میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: درخت لگانا اور خدا کی نعمتوں کی حفاظت کرنا تمام انسانوں کی ذمہ داری اور فرائض میں سے ہے اور خداوند متعال نے اپنی مہربانی سے ہمیں یہ قیمتی منابع اور وسائل مہیا کئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ یزد میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ محمد رضا ناصری نے 15 اسفند (6 مارچ) "یوم شجرکاری اور قدرتی وسائل کے ہفتہ" کے آغاز کے موقع پر منعقدہ شجر کاری کی ایک تقریب کے موقع پر کہا: درخت لگانا اور خدا کی نعمتوں کی حفاظت کرنا تمام انسانوں کی ذمہ داری اور فرائض میں سے ہے اور خداوند متعال نے اپنی مہربانی سے ہمیں یہ قیمتی منابع اور وسائل مہیا کئے ہیں۔

انہوں نے کہا: خداوند متعال نے یہ وسائل انسانوں کو بطورِ نعمت فراہم کیے ہیں اور یہ دنیاوی فطرت کا حصہ ہیں۔ اس لیے ہمیں کفرانِ نعمت نہیں کرنا چاہیے اور خدا کی نعمتوں کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

آیت اللہ ناصری نے کہا: صاف ہوا، سرسبز زمین اور زرعی مصنوعات انسانی زندگی کے لیے ضروری ہیں۔ اس لیے ہم سب کو اپنے قدرتی وسائل کی حفاظت کرنا چاہیے اور ان نعمتوں پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ اس کے لئے اگر ہمارے پاس درخت ہے تو ہمیں اس کی حفاظت کرنی چاہیے اور اگر ہمارے اپنے پاس کوئی درخت نہیں ہے تو ہمیں چاہئے کہ درخت لگائیں۔ خاص طور پر پھل دار درخت کہ جن سے دوسرے افراد بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

امام جمعہ یزد نے پانی اور آبی وسائل کے بہتر انتظامات پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ہمیں باقاعدہ پلاننگ کے ذریعہ دیہاتوں کو دوبارہ آباد کرنا چاہیے اور بہتے ہوئے پانی کو ذخیرہ کرکے گرمیوں کی خشک سالی میں اس سے استفادہ کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .