۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مولانا سید کلب جواد نقوی

حوزہ/مولانا کلب جواد نے درخت کاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس مہم میں شریک ہوں اور زمین کو مزید آلودگی سے محفوظ رکھنے میں قدم بڑھائیں ۔ چونکہ یہ کام ایک سے نہیں، سب کی شراکت سے ہی ہو سکتاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اس برس عالمی یوم ماحولیات پر ادارہ مقصد حسینی کی جانب سے ایک ہزار پودے لگائے جانے کا عزم ہے۔ اس درخت کاری کا افتتاح ادارہ کے صدر مولانا سید رضا حسین رضوی کے توسط سے ہوچکا ہے۔

اس سال انہوں نے ادارہ کے گراؤنڈ میں چند ایک درخت لگائے ہیں اور ان کا بیان ہے کہ اس پورے سال میں ایک ہزار پودے لگانا ہمارا مقصد ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پودے لگائے جائیں گے تاکہ ہمارے ماحول سے فضائی گندگی کا خاتمہ ہوسکے۔اس وقت پوری دنیا میں پودے لگائے جانے کی سخت ضرورت ہے چوں کہ جیسے جیسے آباد ی کا گراف بڑھتا جارہا ہے، جنگلات ختم ہوتے جارہے ہیں ، اس لیے نئی نئی بیماریاں بھی جنم لیتی رہتی ہیں۔

سو یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے گھروں کی گیلری میں یا صحن خانہ میں کم از کم کسی ایک پھول کا پودا ضرور لگائیں۔ گملے میںپودا لگائیں۔ کسی ایک پھول کو زندگی دیں ۔ اس سے آپ کی زندگی میں تازگی آئے گی اور آس پاس کے لوگوں کو بھی اس جانب متوجہ کرائیں کہ پودے ہماری زندگی میں کتنی اہمیت رکھتے ہیں۔ 

مولانا سید کلب جواد نقوی اور مولانا حبیب حید ر نے بھی اس شجرکاری میں حصہ لیا ۔
مولانا کلب جواد نے درخت کاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی اس مہم میں شریک ہوں اور زمین کو مزید آلودگی سے محفوظ رکھنے میں قدم بڑھائیں ۔ چونکہ یہ کام ایک سے نہیں، سب کی شراکت سے ہی ہو سکتاہے۔

آخر میں مولانا رضا حسین نے مہمانوں کی آمد پر شکریہ کے کلمات جاری کئے اور اس سال ایک ہزار پودے لگائے جانے کی بات پر تاکید بھی کی۔ انہوں نے آئے ہوئے سبھی حضرات سے گزارش کی ہے کہ ہماری فضا کو آلودہ ہونے سے محفوظ رکھیں اور کم از کم ایک پودہ ضرور لگائیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .