۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا رضا حسین 

حوزہ/مرحوم مولانا نہایت علمی صلاحیت کے مالک تھے ۔ ایک بہترین استاد اور شفیق باپ کی طرح ہمیشہ طالب علموں کی پرورش کی۔کسی قسم کا غرور نہیں تھا۔ سادگی اور شائستگی میں اپنی مثال آپ تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج شہر علم و ادب لکھنؤ سوگوار ہے، شہر کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ ناظمیہ کے مایہ ناز اور فقید روزگار عالم دین مولانا ابن حیدر صاحب کا انتقال ہوگیا ہے۔ان کی مغفرت روح کے لیے آج ادارہ مقصد حسینی ، کشمیری محلہ میں ایک تعزیتی جلسہ منعقد ہوا جس میں ادارہ کے صدر مولانا رضا حسین نے اپنی بیان میں بتایا کہ مولانا نہایت علمی صلاحیت کے مالک تھے ۔ ایک بہترین استاد اور شفیق باپ کی طرح ہمیشہ طالب علموں کی پرورش کی۔کسی قسم کا غرور نہیں تھا۔ سادگی اور شائستگی میں اپنی مثال آپ تھے ۔مولانا نے بتایا کہ مرحوم نے ہمیشہ ان کی علمی حمایت کی ہے اور اسی طرح ادارہ کے علمی مشکلات میں مددگار ثابت ہوئے ہیں ۔رضا حسین نے بتایا کہ مرحوم  میرے لیے ایک باپ کی حیثیت رکھتے تھے ۔ انہوں نے مجھے شرائع الاسلام کی تعلیم دی اور اوقات مدرسہ کے علاوہ بھی ہم ان سے استفادہ کرتے تھے۔ 

جلسہ میں موجود مولانا سرکار حسین صاحب نے مولانا ابن حیدرصاحب کے متعلق اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے فرمایاکہ مرحوم ایک نیک خصلت اور بہترین استاد تھے ۔ انہوں نے ہمیشہ خود کو دین کی خدمت میں مشغول رکھا۔ ان کی رحلت ، قوم و ملت کے ایک بہت بڑا خسارہ ہے۔

مولانا حاشر حسین قمی نے ابن حیدر صاحب کی علمی صلاحیت کوبیان کرتے ہوئے فرمایاکہ مولانا کی علمی صلاحیت سے کون مکر سکتا ہے۔ لکھنؤ کی علمی تہذیب اور درسی کتب پر غیر معمولی گرفت رکھتے تھے۔ انہوں نے ایک طویل مدت تک مدرسہ ناظمیہ کی خدمت میں اپنی زندگی صرف کی ہے۔ 

جلسہ میں مولانا تسنیم مہدی، مولانا سرکار حسین، مولانا فیروز حسین، مولانا حاشر اور ادارہ کے دیگر اراکین جناب امن رضوی، شاذ رضوی اور شیخ جون وغیرہ موجود تھے۔ 

آخر میں ادارہ کے صدر نے مرحوم کے لیے سورہ فاتحہ پڑھی اوران کے دعائے مغفرت کی۔ساتھ ہی انہوں نے مرحوم کے اعزاء و اقار ب کو پرسہ دیتے ہوئے فرمایا کہ صبر بہترین راہ ہے۔ اللہ سب کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • علی رضا اشتر IN 04:47 - 2020/08/01
    0 0
    بیشک اللہ استاد محترم کی مغفرت فرماۓاور بلند مقام عطا فرماۓ۔میں عین شاہد ہوں