۲۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۵ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 13, 2024
قم المقدسہ میں مجلس عزا بمناسبت شہدائے حرم شاہ چراغ کا انعقاد

حوزہ/ شہداے حرم شاہ چراغ اور جناب سید محمد حسین صاحب کے خراج عقیدت وایصال ثواب کے لیے قم مقدسہ میں 13نومبر کو 6 بجے شب میں مجلس کا اہتمام کیا گیا ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان اور ایران میں بیک وقت دینی و انسانی بیداری کی تحریک میں ہر وقت فعال رہنے والا ادارہ محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ شہدائے حرم شاہ چراغ کی خدمت میں خراج عقیدت پیش کرنے اور اپنے ادارے کے روح رواں فاضل قم جناب رضوان حیدر صاحب کے خسر محترم مرحوم سید محمد حسین صاحب کے ایصال ثواب کے لیے ایران کے مقدس شہر اور مرکز خون و قیام و اجتہاد قم مشرفہ کے ایک معروف ومشہور مدرسہ ،مدرسہ حجتیہ کی مسجد میں13نومبر2022کو ایک مجلس عزا کا انعقاد کر رہا ہے۔

پروگرام کی اہمیت کے پیش نظر خواتین کے پردہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس مجلس کا آغاز مولانا فرزان رضوی کی تلاوت کے ذریعے ہوگا۔ نظامت کے فرائض مولانا علی مہدی بارہ بنکوی انجام دیں گے جبکہ منظوم نذرانہ عقیدت قم مقدسہ کے دو نامور شعراء کرام شفیع بھیکپوری اور عابد رضا نوشاد پیش کریں گے۔

مجلس کو قم مشرفہ کے ایک معروف خطیب آقای سید مراد رضا رضوی خطاب فرمائیں گے چونکہ کہ ادارہ کا ہر پروگرام وقت کی پابندی سے شروع ہو جاتا ہے اس لیے وقت کی پابندی کے ساتھ شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔

قم المقدسہ میں مجلس عزا بمناسبت شہدائے حرم شاہ چراغ کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .