۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی پر چند کتابوں کا رسم اجرا

حوزہ/ ایران کے مقدس شہر قم (مدرسہ حجتیہ) میں ایک اہم پروگرام شہید سردار سلیمانیؒ ،ابومہدی مہندس،اور انکے ہمراہ شہید ہونے والوں کی یاد میں دوسری برسی کے موقع پر ایک اہم پروگرام کا انعقاد ہوا،جسمیں مقالہ خوانی،تقاریر،شعر و شاعری اور کتابوں کا رسم اجرا ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مقدس شہر قم (مدرسہ حجتیہ) میں ایک اہم پروگرام شہید سردار سلیمانیؒ ،ابومہدی مہندس،اور انکے ہمراہ شہید ہونے والوں کی یاد میں دوسری برسی کے موقع پر ایک اہم پروگرام کا انعقاد ہوا،جسمیں مقالہ خوانی،تقاریر،شعر و شاعری اور کتابوں کا رسم اجرا ہوا۔

شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی پر چند کتابوں کا رسم اجرا

منعقدہ پروگرام سے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شمع محمد رضوی کہا کہ اگرچہ ان عناوین پر فعالیتیں ایک اہم خدمات ہیں لیکن انجام بھی وہی دے سکتا ہے جسے توفیق خدا، رسول (ص) اور ایمہ ؑشامل ہو، مختصر سے وقت میں جن علماء و افاضل ہند نے فعالیتیں انجام دیں اسے، متقی پرہیزگار اہل فن و ہنر اور اہل بصیرت کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے؟۔ یہ بھی برصغیر کا ایک خاص امتیاز بناکہ ابھی تک اردو زبان میں ایسا دبیرخانہ وجود میں نہیں آپایا تھا جسے مجمع مرکزی علماء ہند نے انجام دیا جسے دبیرخانہ شہید سردار سلیمانی ؒ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی پر چند کتابوں کا رسم اجرا

مولانا موصوف نے مزید کہا کہ یہ پروگرام بڑا ہی منظم جو اپنے وقت سے شروع ہوکر مقررہ وقت پر تمام ہوا۔ اس پروگرام میں نظامت کے فرایض حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید مبین حیدر رضوی نے انجام دیا اور تلاوت مولانا فرزان رضوی نے، جب شعر و شاعری کا دور شروع ہوا تو ہندوستان اور پاکستان کے بہترین (جناب عرفان عالم پوری،جناب لیاقت نقوی،جناب عامر نوگانوی،جناب زین العابدین خوئی )شعراء کرام نے حماسہ ای انداز میں خوبصورت کلام کو پیش کیا۔

شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی پر چند کتابوں کا رسم اجرا

اس پروگرام میں حصہ لینے والے،حجۃ الاسلام والمسلمین آقای سلاجقہ مدیر ارتباطات بین الملل، حجۃ الاسلام والمسلمین آقای حجتیان مدیر مدرسہ بخش عربی(حجتیہ)، حجۃ الاسلام والمسلمین آقای محمدصرفی معاونت امور فرھنگی مجتمع آموزش عالی فقہ،حجۃ الاسلام والمسلمین آقای رضا خراسانی نژاد مدظلہ العالی،اورحضرت آیۃ اللہ تلخوابی ریاست محترم مجتمع آموزش عالی فقہ وغیرہ جیسی بہت سی اہم شخصیتیں شامل ہیں۔

شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی پر چند کتابوں کا رسم اجرا

حضرت آیۃ اللہ تلخوابی مدظلہ العالی نے عنوان مذکورہ کو بروئے کار لانے پر ہر نوع کی حمایت کا صاف صاف اعلان فرمایا اور ساتھ ساتھ سبھی فعالان کو بہت بہت دعائیں دیں۔

شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی پر چند کتابوں کا رسم اجرا

پروگرام کے آخر میں تین کتابوں کا رسم اجراء ہوا جو مذکورہ شخصیتوں کے ہاتھوں انجام پایا،جن کتابوں کا رسم اجراء ہوا انمیں دلوں کا سردار جو شعر و شاعری سے بھرپور نظم ہے جنمیں مشہور و معروف شعرائے کرام کی کاوشیہں ہیں،اسی طرح دوسری کتاب جسے برجستہ مترجم حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ضرغام نقوی کے انتھک کوششوں سے منظر عام پرآئی جو بہت ہی مقبول واقع ہوئی،کیونکہ اسکا نام ہی سلیمانی مکتب تھا، تیسری کتاب میں سلیمانی ہوں کہ نام سے نشر ہوئی جو خانم ام لیلیٰ کی زحمتوں کا نتیجہ تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .