حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سید و سردار شہدائے مقاومت، شہید اتحاد و وحدت، اور ظلم و جور کے خلاف مجاہدت کی علامت، حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین شہید سعید سید حسن نصر اللہ قدس اللہ نفسہ الزکیہ کی یاد میں ایک مجلس عزا بروز چھار شنبہ، ۲۸ ربیع الاول ۱۴۴۶ ہجری مطابق ۲ اکتوبر ۲۰۲۴ کو مسجد مدرسہ مبارکہ حجتیہ میں منعقد کی جائے گی۔
محوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جلس کا آغاز ساعت ۱۹ بجے تلاوتِ کلام پاک سے ہو گا جس کی سعادت حجۃ الاسلام حافظ سید شیراز رضوی بنارسی حاصل کریں گے۔ نظامت کے فرائض حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد شفیع بھیک پوری زید عزہ انجام دیں گے۔
مجلس کے دوران منظوم نذرانہ عقیدت حجج اسلام شفیع بھیک پوری، ندیم سرسوی، رضوان عالم پوری، اور مرزا علی محمد علی پوری پیش کریں گے۔ تاثراتی تقریر کے لیے حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے سید ولی الحسن رضوی، سید عون محمد نقوی، اور سید محمد جواد رضوی زید عزہ شریک ہوں گے۔ خطابت کے فرائض حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے سید مراد رضا رضوی دامت توفیقاتہ انجام دیں گے۔
یہ مجلس محبان ام الائمہ علیہم السلام تعلیمی و فلاحی ٹرسٹ، البلاغ فاؤنڈیشن علی پور شعبہ ایران، اور انجمن فرهنگی، تبلیغی اجتماعی معرفت کے زیر اہتمام منعقد ہو رہی ہے۔ تمام محبانِ اہل بیت سے شرکت کی درخواست ہے تاکہ شہید مقاومت کے مشن اور یاد کو زندہ رکھا جا سکے۔