حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن چنداہ مقیم قم کے تحت امام رضا علیہ السّلام کی ولادتِ باسعادت کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جشن منعقد ہوا، جس میں رمضان المبارک میں پاکستان تبلیغ پر جانے والے مبلغین کی تجلیل کی گئی۔

جشنِ میلاد کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، تلاوت کی سعادت نوجوان قاری جناب کاشف امامی نے حاصل کی، جبکہ معروف منقبت خواں حضرات نے بارگاہِ امام رؤف علیہ السّلام میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
جشنِ میلاد امام رؤف علیہ السّلام کی نظامت کے فرائض جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن کے ترجمان جناب مولانا محمد بشارت امامی نے انجام دئیے۔

جشنِ میلاد امام رضا علیہ السّلام نے بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین شیخ فدا حسین مقدسی نے خطاب کیا۔
خطیبِ جشنِ میلاد امام رضا علیہ السّلام نے امام رضا علیہ السّلام کی عظیم زندگی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

جشن کے آخر میں، رمضانُ المبارک میں پاکستان میں تبلیغی فرائض سر انجام دینے والے مبلغین کی خدمت میں لوح تقدیر پیش کیا گیا۔










آپ کا تبصرہ