۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شبیر فصیحی

حوزہ/حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شبیر فصیحی آئندہ دو سال کے لیے جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن مقیم قم کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شبیر فصیحی آئندہ دو سال کے لیے جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن مقیم قم کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹر شبیر فصیحی کا پاکستانی علمی شخصیات اور مایہ ناز علماء میں شمار ہوتا ہے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر فصیحی آئندہ دو سال کے لیے جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن (قم) کے میر کارواں منتخب

جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن کے نئے میر کارواں ڈاکٹر شبیر فصیحی کو حوزہ علمیہ ایران سمیت پاکستان کے مختلف دینی مدارس میں بھی تدریس کے فرائض سر انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے۔

آپ نے دورانِ طالب علمی سے ہی تدریس و تحقیق کا سلسلہ شروع کیا، تاہم آپ نے جامعہ نجف سکردو میں دو سال، عفت ہاسٹل سکردو میں دو سال، جامعہ منصوریہ میں دو سال، جامعہ السبطین کراچی میں دو سال، المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبۂ اسلام آباد پاکستان میں پانچ سال، مدرسہ امام خمینی قم المقدسہ میں ایک سال اور حرم حضرت فاطمه معصومه (س) میں دو سال تدریس کی۔

جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن کے نئے میر کارواں ڈاکٹر شبیر فصیحی ایک کامیاب مدرس ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب مبلغ بھی ہیں۔

ڈاکٹر شبیر فصیحی کو بلتستان، کراچی اور اسلام آباد میں کئی کئی عشرۂ محرم الحرام اور سکردو میں اسد عاشوراء کی مرکزی مجالسِ عزاء سے خطاب کرنے کا نیز اعزاز حاصل ہے۔

ڈاکٹر شبیر فصیحی کا جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن کے نئے صدر منتخب ہونا، اس پلیٹ فارم کےلیے اعزاز کی بات ہے۔

جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن مقیم قم کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں سابق صدر جناب حجت الاسلام مولانا گلزار مہدوی اور ان کی کابینہ کی دو سالہ عظیم خدمات کے اعتراف میں، انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔

علامہ ڈاکٹر شبیر فصیحی آئندہ دو سال کے لیے جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن (قم) کے میر کارواں منتخب

واضع رہے کہ جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن، چنداہ سکردو بلتستان کے علماء و طلباء کا مشترکہ اور المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران میں رجسٹرڈ ایک پلیٹ فارم ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .