۴ مهر ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 25, 2024
آقا سید ہادی الحسینی مرحوم

حوزہ/میر واعظ یونین کونسل چنداہ بلتستان حجت الاسلام آقا سید ہادی الحسینی کی رحلت پر، جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن مقیم قم المقدسہ نے ایک پیغام مرحوم و مغفور کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسمہ تعالیٰ

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون.

"مَوتُ العالِمِ مُصيبَةٌ لا تُجبَرُ و ثُلمَةٌ لا تُسَدُّ".

عالم دین کی موت ایک جبران ناپذیر مصیبت اور ایک ناقابلِ تلافی خلا ہے۔ (حدیث)

جناب حجۃ الاسلام و المسلمین آقا سید ہادی الحسینی نجفی میر واعظ چنداہ اعلیٰ اللہ مقامہ کی رحلت کی خبر سن کر دلی طور پر کافی افسوس ہوا۔

مرحوم و مغفور کی دینی خدمات حوزہ نجف اشرف عراق سے واپسی سے اب تک علاقے میں بالخصوص چنداہ کی سطح پر مختلف حوالے سے رہی ہیں اور یہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان خدمات کے ساتھ ساتھ آپ بھی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، ایک عالم دین کی موت فرد کی موت نہیں ہے، بلکہ در حقیقت عالم کی موت ہے۔

اس راستے پر چلنا نظام الہیٰ کا حصہ ہے، موت حق ہے، سب نے اس حق کو قبول کرنا ہے اور سب کو رب کریم کی بارگاہ میں جانا ہے۔

اگرچہ چاہنے والوں کے لئے ایک عالم دین، ایک بیٹے کے لئے باپ، بھائی کے لئے بھائی اور گھر والوں کے لئے عزیز کی جدائی ناقابلِ برداشت ہے، لیکن سید الشہداء علیہ السّلام کی عظیم مصیبت کے سامنے یہ مصیبت قابلِ برداشت ہے۔

اس موقع پر اہل علاقہ، اہل چنداہ، علمائے کرام دیگر تمام لواحقین خصوصاً حجج الاسلام سادات کرام سید طہ حسینی، سید منظور حسینی، سید عارف حسین حسینی اسی طرح برادر گرامی سید اعجاز حسین، سید علی حسینی، سید نور العین حسینی کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے دعا کرتے ہیں کہ رب العالمین مرحوم و مغفور کے درجات بلند فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ نصیب فرمائے۔

شریکِ غم: صدر جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن؛ حجت الاسلام ڈاکٹر شبیر فصیحی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .