۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
محمد یعقوب بشوی

حوزہ/علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے ایک پیغام میں یونین کونسل چنداہ کے میر واعظ آقا سید ہادی الحسینی نجفی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل علاقہ اور علماء کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے ایک پیغام میں یونین کونسل چنداہ کے میر واعظ آقا سید ہادی الحسینی نجفی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل علاقہ اور علماء کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حجت الاسلام آغا ہادی الحسینی رحمۃ اللہ علیہ نے تبلیغ دین کے لیے کافی جد و جہد کی، اللہ تعالٰی ایسے مخلص علماء کی محنتوں کو ضائع نہیں کرتا۔

علامہ ڈاکٹر بشوی نے کہا کہ مرحوم و مغفور ایک مخلص اور شفیق مبلغ اسلام تھے کہ جنہوں نے بلتستان کے مختلف علاقوں میں تبلیغ دین کا فریضہ ادا کیا۔ اللہ تعالٰی کروٹ کروٹ ان کو جنت نصیب کرے اور ان کو مجاہدین راہ خدا کا اجر عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر لواحقین اور خاص کر چنداہ کے علماء اور مؤمنین کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں۔

شریکِ غم: محمد یعقوب بشوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .