۴ مهر ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 25, 2024
آقا سید ہادی الحسینی مرحوم

حوزہ/ بلتستان کے نواحی علاقہ یونین کونسل چنداہ کے میر واعظ حجت الاسلام والمسلمین آقا سید ہادی الحسینی النجفی داعی اجل کو لبّیک کہتے ہوئے دار فانی سے دار بقاء کی طرف کوچ کر گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان کے نواحی علاقے یونین کونسل چنداہ کے میر واعظ حجت الاسلام والمسلمین آقا سید ہادی الحسینی النجفی ایک عمر محمد و آل محمد علیہم السّلام کی تعلیمات کی ترویج و تبلیغ کے بعد آج داعی اجل کو لبّیک کہتے ہوئے دار فانی سے دار بقاء کی طرف کوچ کر گئے ہیں۔

آقا سید ہادی الحسینی النجفی، بلتستان کے مشہور و معروف صاحب کرامت آقا سید مہدی شاہ مرحوم کے فرزند اور سابق ایم این اے امیدوار آقا سید منظور حسین الحسینی و سید طہ الحسینی کے بڑے بھائی اور حوزہ علمیہ نجف اشرف میں زیر تعلیم آقا سید عارف حسین الحسینی کے والد تھے۔

آقا سید ہادی الحسینی نے ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کی، اس کے بعد اعلیٰ دینی تعلیم کے حصول کے لیے حوزہ علمیہ نجف اشرف تشریف لے گئے۔ حوزہ علمیہ نجف اشرف میں عرصہ دراز علوم محمد و آل محمد علیہم السّلام حاصل کرنے کے بعد وطن عزیز واپس آئے اور علوم محمد و آل محمد علیہم السّلام کی ترویج و تبلیغ میں مصروف ہوئے۔

مرحوم و مغفور آقا سید ہادی الحسینی، آیت اللہ العظمٰی سید علی حسینی سیستانی مدظلہ کے وکیل اور یونین کونسل چنداہ کے میر واعظ تھے۔

آج ہزاروں معتقدین کو سوگوار بنا کر اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .