۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
شیخ اعجاز بہشتی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے سکردو میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ گرین ٹورزم کے نام پر زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں، بلتستان کو فلسطین بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سکردو/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری یوتھ، علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے جامع مسجد سکردو میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گرین ٹورزم کے نام پر بلتستان کی زمینوں پر قبضے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کچورا کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تو قبضہ کرنے والوں کے ہاتھ توڑ دیے جائیں گے۔

علامہ بہشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلتستان کو فلسطین بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، اور کواردو بشو سمیت دیگر مقامات پر بھی زمینوں پر قبضے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی زمینوں کی حفاظت کے لیے میدان میں آئیں اور اپنے حقوق کا دفاع کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ علامہ شیخ حسن جعفری، آغا علی رضوی اور آغا باقر جیسے رہنماؤں کا ساتھ دیں تاکہ بلتستان کی زمینوں کو قبضہ مافیا سے بچایا جا سکے۔

علامہ شیخ اعجاز بہشتی کے اس بیان نے عوامی سطح پر تشویش پیدا کردی ہے، اور لوگوں کو اپنی زمینوں کی حفاظت کے حوالے سے مزید محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .