۴ مهر ۱۴۰۳ |۲۱ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 25, 2024
علامہ علی حسنین

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ سے مستقبل میں اقتصادیات سمیت تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ ہماری قوم کا دار و مدار نئی نسل پر منحصر ہے۔ جنہیں اقتصادی میدان میں بے تحاشا ترقی کرنے کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاطمیہ اسلامک سینٹر کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی جانب سے منعقدہ کتب خوانی مقابلہ کے تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان شعبۂ تربیت کی جانب سے منعقدہ تقریب میں کتب خوانی مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء سید عباس موسوی، ڈاکٹر لیاقت علی، حاجی غلام حسین اخلاقی سمیت دیگر صوبائی و ضلعی رہنماؤں، کارکنوں اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

علامہ علی حسنین نے شعبۂ تربیت کے سیکرٹری اور کارکنوں کو کتب خوانی مقابلے کے انعقاد پر داد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل میں کتب خوانی اور مطالعہ کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے انکی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ قارئین کی حوصلہ افزائی سے مطالعہ کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے معاشرے میں مثبت اقدار کے فروغ اور عوام کے شعور کی بلندی میں کتب خوانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اسی طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی ضرورت ہے۔

علامہ علی حسنین نے طلباء کو تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز نالج بیسڈ اکانومی ہے۔ تعلیم میں ترقی کے ذریعے ان کا اقتصاد بہتر ہوا ہے۔ پاکستان کے روشن مستقبل کا انحصار نوجوانوں پر ہے۔ تعلیم کے ذریعے ہر میدان کو فتح کیا جا سکتا ہے۔ دنیا کے اقتصاد پر قابو پانے کے لئے ہماری نسل کو بہترین تعلیمی اداروں سے علم حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .