۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تجلیلی تقریب

حوزہ/ جشنِ میلاد صادقین اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت جامع مسجد تسر میں ایک عظیم الشان تجلیلی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں بلتستان بھر سے مایہ ناز علمائے کرام نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جشنِ میلاد میں حجۃ الاسلام سید عباس موسوی، حجۃ الاسلام شیخ سجاد مفتی، حجۃالاسلام سید محمد علی شاہ موسوی، حجۃالاسلام شیخ غلام حسن جعفری، حجۃ الاسلام ملکوتی، حجۃ الاسلام شیخ اشرف مظہر، حجۃ الاسلام شیخ یاسین واعظی، حجۃ الاسلام شیخ علی خان نادم،سر مہدی علی محمودی، اساتذہ کرام، مدارس کے معلمین، و معلمات اور طلباء وطالبات نے شرکت کی اور تعلیمی میدان میں فعال اساتذہ کرام، معلمین و معلمات اور علماء کی تجلیل کی گئی۔

پروگرام میں سیرت صادقین کے حوالے سے منعقدہ انعامی مقابلے کے نتائج کا اعلان اور آل تسر سطح پر ٹاپ پوزیشن لینے والے طلبا کے لیے انعامات تقسیم کیا گیا۔

جشنِ میلاد صادقین اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت جامع مسجد تسر میں ایک عظیم الشان تجلیلی تقریب کا انعقاد

پروگرام کے بارے میں تعارفی کلمات اور مقصد پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ سکندر علی بہشتی نے کہا کہ آج کی یہ تقریب علاقہ میں تعلیم و تربیت کے حوالے سے فعال علمائے کرام، مایہ ناز اساتذہ کرام، مدارس کے معلمین و معلمات اور فکر مطہر انعامی مقابلے کے امتحان میں شریک ان طلباء وطالبات کے اعزاز میں منعقد کی گئی ہے، جنہوں نے معاشرے میں شعور و آگہی اور تعلیم و تربیت کے میدان میں مثالی کردار ادا کیا ہے، آج ہماری خوش قسمتی ہے کہ بلتستان کے ممتاز اور جید علماء کی شرکت نے ہماری اس محفل کے رونق کو دوبالا کیا ہے، جس پر ہم ان کے مشکور ہیں، تسر کی سطح پر میڑک میں شاندار کارکردگی، علماء کی جانب سے دورہ جات اور طلباء وطالبات کی جانب سے فکر مطہر مقابلے میں کثیر تعداد میں شرکت ہمارے لیے انتہائی خوشی کا مقام ہے اور ہم ان سب تعلیمی، تربیتی اور ثقافتی سرگرمیوں میں کردار ادا کرنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجۃالاسلام سید عباس موسوی نے کہا کہ سیرت پیغمبر کا عملی درس معاشرہ میں دینی پیغام کا نشر وفروغ ہے، جو کہ مدارس کے ذریعے انجام پارہے ہیں۔علمائے تسر نے تمام مدارس کا دورہ کیا، مدارس کے مسائل کا مشاہدہ کیا، عملی احکام سے بچوں کو آشنا کیا، جو کہ لائق تحسین ہے۔ان شاء اللہ ان کی تجاویز کی روشنی میں ہم مدارس کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔

جشنِ میلاد صادقین اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت جامع مسجد تسر میں ایک عظیم الشان تجلیلی تقریب کا انعقاد

حجۃ الاسلام شیخ یاسین واعظی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی مدارس میں تدریسی خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو بغیر وسائل کے بچوں کو قرآن اور احکام دین سکھا رہے ہیں اور مدارس میں بعض کمزوریاں ہیں جن کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

تقریب سے خطاب میں بوائز ہائی سکول تسر کے صدر معلم جناب مہدی علی محمودی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کردار سازی، اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل، میرٹ پالیسی اور شعور و آگہی ہمارا مشن ہے، اس سلسلے میں ہمارے اساتذہ انتہائی جانفشانی کے ساتھ محنت کر رہے ہیں۔

معروف عالم دین و قلمکار حجۃ الاسلام سید محمد علی شاہ صاحب نے معاشرے میں بچوں اور جوانوں کی تربیت پر زور دیا اور کہا کہ پیغمبر اور آئمہ علیہم السّلام نے اپنے فرامین میں جوانوں پر توجہ دینے کی تاکید کی ہے۔

پروگرام کے صدر محفل، فکری و عرفانی شخصیت، مؤلف و مترجم حجۃ الاسلام شیخ سجاد مفتی نے انتہائی پر کشش اور بچوں کی زبان می امام زمان کی غیبت اور تقاضے، قران کریم کی تعلیمات پر عمل کے حوالے سے بلتی اشعار پیش کیے، جو کہ تمام شرکاء بالخصوص بچوں اور جوانوں کے لیے جاذب اور دلکش اور مختصر مگر مفید اور پر مغز تھے۔

امام جمعہ تسر شیخ علی خان نادم نے تمام معزز مہمانوں اور انتظامیہ کا بطور میزبان شکریہ ادا کیا۔

آخر میں اساتذہ، علماء وطلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

جشنِ میلاد صادقین اور ہفتۂ وحدت کی مناسبت جامع مسجد تسر میں ایک عظیم الشان تجلیلی تقریب کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .