۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
اسوہ بوائز ہاسٹل

حوزہ/محسن ملّت، مفسر قرآن بانی اسوہ ایجوکیشن سسٹم پاکستان علامہ شیخ محسن علی نجفی رحمۃ اللّٰہ علیہ کا ایک اور خواب شرمندہ تعبیر ہوا، اسوہ بوائز ہاسٹل کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسوہ بوائز کالج یولتر میں فرینڈز ایجوکیشنل اینڈ میڈیکل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام اسوہ بوائز ہاسٹل یولتر کا سنگ بنیاد، محسن ملّت علامہ شیخ محسن علی نجفی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے رفیق خاص و معتمد خاص، منیجنگ ٹرسٹی جابر بن حیان ویلفیئر ٹرسٹ علامہ شیخ محمد حسن جعفری و فرزند محسن ملّت، منیجنگ ٹرسٹی جابر بن حیان ویلفیئر ٹرسٹ علامہ شیخ انور علی نجفی کے دست مبارک سے رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر مرحوم محسن ملّت کے درجات کی بلندی و فرینڈز ایجوکیشنل اینڈ میڈیکل ٹرسٹ کے اہل خیر حضرات کی توفیقات خیر میں اضافے کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

اہل بلتستان فرینڈز کے اس عظیم تحفے پر مشکور و ممنون ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .