۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
متحدہ طلباء محاذ اجلاس

حوزہ/مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر محمد اکبر نے وفد کے ہمراہ متحدہ طلباء محاذ کے اجلاس میں شرکت کی، وفد میں ڈویژن جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن برادر جرار علی رانا، برادر سہیل عباس اور برادر توقیر رضا شریک تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر محمد اکبر نے وفد کے ہمراہ متحدہ طلباء محاذ کے اجلاس میں شرکت کی، وفد میں ڈویژن جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن برادر جرار علی رانا، برادر سہیل عباس اور برادر توقیر رضا شریک تھے۔

اجلاس میں طلباء کے مختلف مسائل زیر غور لائے گے، جس میں طلباء کی فیسوں میں ناجائز اِضافہ، طلباء کے ہوسٹل کے مسائل سمیت طلباء یونین کی بحالی کے متعلق تمام طلباء جماعتوں نے ملکر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ طلباء کے مسائل کو فلفور حل کیا جائے، تمام طلباء جماعتوں نے اسلامیہ یونیورسٹی میں طلباء کو ہاسٹل سے بے دخل کرنے کی مذمت کی اور طلباء یونین کی بحالی پر زور دیا۔

متحدہ طلباء محاذ میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اسلامی جمعیت طلباء، جمعیت طلباء اسلام، مصطفٰی اسٹوڈنٹس فیڈریشن، انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن، انجمنِ طلباء اسلام، مسلم اسٹوڈنٹس لیگ، اہلحدیث اسٹوڈنٹس فیڈریشن و دیگر سیاسی و مذہبی رہنما موجود تھے۔

لاہور؛ جے ایس او کے رہنماؤں کی متحدہ طلباء محاذ کے اجلاس میں شرکت +تصاویر

لاہور؛ جے ایس او کے رہنماؤں کی متحدہ طلباء محاذ کے اجلاس میں شرکت +تصاویر

لاہور؛ جے ایس او کے رہنماؤں کی متحدہ طلباء محاذ کے اجلاس میں شرکت +تصاویر

لاہور؛ جے ایس او کے رہنماؤں کی متحدہ طلباء محاذ کے اجلاس میں شرکت +تصاویر

تبصرہ ارسال

You are replying to: .