۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ایم ڈبلیو ایم رہنما

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنما نے زائرین امام حسین علیہ السّلام کے قافلوں پر شر پسند عناصر کی جانب سے پتھراؤ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا سہیل اکبر شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زائرین امام حسین علیہ السّلام کے قافلوں کو تحفظ دینے میں حکومت کی جانب غفلت برتی جارہی ہے، حالانکہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومتی اداروں کا اہم ترین فریضہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سبی روڈ دشت ضلع مستونگ میں زائرین امام حسین علیہ السلام کے قافلوں پر شرپسند عناصر کی جانب سے شدید پتھراو کیا گیا ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ زائرین کے قافلوں کو جان بوجھ کر ایسے راستوں سے گزارا جا رہا ہے جو غیر محفوظ ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ حکومتی اداروں کی جانب سے زائرین امام حسین علیہ السّلام کی سیکورٹی و حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ ہم حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے اور قافلوں کو محفوظ راستوں سے گزارا جائے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .