۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان جھنگ کے رہنما مولانا روح اللہ کاظمی نے مؤمنین کے ہمراہ اہل سنت برادران کی جانب سے نکالا گیا جلوس میلاد النبیؐ کا بھرپور استقبال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین ضلع جھنگ اور جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ کی جانب سے تحصیل شور کوٹ میں جشنِ عید میلاد النبیؐ ریلی کےموقع پر مولانا سید روح اللّٰہ کاظمی صاحب (پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ وضلعی صدر مجلس وحدت المسلمین ضلع جھنگ) کی زیر قیادت اہلسنت برادران کے جلوس کا بھرپور استقبال کیا گیا جس میں مؤمنین نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا روح اللہ کاظمی نے کہا کہ نبی کریمؐ کی ذات اقدس تمام امت مسلمہ کے درمیان نقطۂ وحدت ہے، ہمیں سیرتِ طیبہ پر عمل کی کوشش کرنی چاہئے، عالمی حالات تقاضا کرتے ہیں کہ تمام اسلامی مکاتب فکر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر تفرقہ سے نجات حاصل کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .