۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
شیعہ علماء کونسل ٹیکسلا

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے ٹیکسلا شہر میں عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے جلوسوں کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 12 ربیع الاول، جشنِ میلاد مسعود رسول اکرم محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ٹیکسلا شہر کے مرکزی میلاد جلوس کے راستے میں الائیڈ بینک فیصل شہید روڈ کے مقام پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے فرمان کی روشنی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل ٹیکسلا کی جانب سے استقبالیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

شیعہ علماء کونسل کی جانب سے ٹیکسلا میں اہل سنت برادران کے میلاد جلوسوں کا پرتپاک استقبال

استقبالیہ کیمپ میں رہنماء شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب علامہ سید جعفر نقوی، مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل پاکستان برادر سید اظہار بخاری، سابق آرگنائزر شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختون خواہ علامہ سید زاہد حسنین بخاری، استاد العلماء علامہ امیر حسین جعفری، جناب علامہ سید تقی شاہ زیدی، جنرل سیکرٹری امن کمیٹی سید زاہد حسین نقوی، سابق امیدوار قومی اسمبلی سید حیدر علی شاہ، سینیئر صحافی سید مشتاق نقوی، چیئرمین سادات فاؤنڈیشن سید قاصد نقوی، معروف سماجی شخصیت کرنل کاظم رضا، بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت سید سبطین نقوی، جنرل سیکرٹری محرم الحرام کمیٹی سید واجد حسین شاہ، سید سبطین کاظمی ایڈووکیٹ، سردار ناصر شاہ، سابق تحصیل صدر سید اسد علی شاہ کونسلر اور تنظیمی ذمہ داران و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

شیعہ علماء کونسل کی جانب سے ٹیکسلا میں اہل سنت برادران کے میلاد جلوسوں کا پرتپاک استقبال

مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے مولانا علی رضا داؤدی اور شیعہ علماء کونسل کی جانب سے علامہ سید زاہد حسنین بخاری نے خطاب کیا، جبکہ متعدد نعت خوانوں نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

مقررین نے شیعہ علماء کونسل تحصیل ٹیکسلا کا شکریہ ادا کیا کہ جس نے وحدت و اخوت کے اظہار کا عملی ثبوت پیش کیا اور تمام شیعہ سنی عاشقانِ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کو شرکت کا موقع فراہم کیا۔

نقابت کے فرائض سید منیر حسین نقوی نے خوش اسلوبی سے انجام دئیے۔

میلاد جلوس میں شریک تمام میلادی دستوں کے سربراہان کو ہدیہ و تحفہ و تحائف سے نوازا گیا۔

شیعہ علماء کونسل کی جانب سے ٹیکسلا میں اہل سنت برادران کے میلاد جلوسوں کا پرتپاک استقبال

شیعہ علماء کونسل کی جانب سے ٹیکسلا میں اہل سنت برادران کے میلاد جلوسوں کا پرتپاک استقبال

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .