۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی سے صدر شیعہ علماء کونسل بلوچستان کی ملاقات

حوزہ/ سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان سے شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میں موجودہ اہم مسائل پر تبادلۂ خیال ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان بلوچستان کے صدر مولانا محمد آصف حسین الحسینی نے اپنے وفد کے ہمراہ زہرا (س) اکیڈمی، پاکستان میں اہم ملاقات کی۔

علامہ شبیر حسن میثمی سے صدر شیعہ علماء کونسل بلوچستان کی ملاقات / اہم مسائل پر تبادلۂ خیال

اس ملاقات میں موجودہ بلوچستان کی صورتحال و تنظیمی حوالے سے سیکرٹری جنرل کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

قابل ذکر ہے کہ سیکرٹری جنرل نے مختلف امور اور تنظیمی فعالیت و دیگر معاملات پر وفد کی رہنمائی بھی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .