۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ شبیر میثمی سے کرم علی حیدری المشھدی کی وفد کے ہمراہ ملاقات

حوزہ / سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان سے علامہ کرم علی حیدری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ کربلا معلی سے حرم امام حسین علیہ السلام و حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کا پرچم بھی دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی سے علامہ کرم علی حیدری مشہدی نے زہرا (س) اکیڈمی، کراچی میں ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، بعد ازاں مہمان گرامی نے سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کو کربلائے معلی سے حرم امام حسین علیہ السلام و حضرت ابوالفضل العباس علیہما السلام کا پرچم بھی دیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر محترم سہیل رضا، محترم رفعت عباس زیدی اور سیکرٹری جنرل کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ دلشاد بھی موجود تھے۔

سیکرٹری جنرل نے پرچم کو بوسہ دیا اور ملک و ملت کی سلامتی اور مجاہدین اسلام کی کامیابی کی بھی دعا کی۔

علامہ شبیر میثمی سے کرم علی حیدری مشہدی کی وفد کے ہمراہ ملاقات / مختلف امور پر تبادلہ خیال

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .