۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی سے سید رضا شاہ بھائی کی ملاقات

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے اربعین 2024ء میں زائرین کے حوالے سے بہترین خدمات انجام دینے اور مسلسل رابطہ میں رہنے والے سید رضا شاہ بھائی نے ملاقات اور گفتگو کی۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان، خادم زائرین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے اربعین 2024ء میں زائرین کے حوالے سے بہترین خدمات اور بروقت روابط میں رہنے والے سید رضا شاہ بھائی نے زہرا (س) اکیڈمی میں اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات میں انہوں نے زائرین کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی اور آئندہ مزید بہتر اقدامات کے حوالے بالخصوص زائرین کی پریشانیوں کے مستقل مسائل کے حل پر غور و خوص کیا گیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں کے حوالے سے بھی سوال و جوابات کیے اور مختلف امور میں حکومتی روابط میں استحکام کی یقین دہانی بھی کروائی تاکہ یہ مسائل فوری اور مستقل طور پر حل ہو سکیں۔

قانل ذکر ہے کہ اس موقع پر محترم محقق دانشور محمد علی سید بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .