۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی ث وادی زہراء رانی پور سندھ کا دورہ اور مومنین سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے وادی زہراء رانی پور کا دورہ کیا، اس موقع پر وادئ زہراء کے متولی غلام حسین ملاح، برکت علی بہشتی، ارشد علی امینی اور راہب علی سولنگی و دیگر موجود تھے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی کا وادی زہراء رانی پور کا دورہ

اس موقع پر برکت علی ملاح نے وادئ زہراء سلام اللہ علیہا منصوبہ کی تفصیل سے بریفنگ دی اور علامہ مقصود علی ڈومکی نے شبیہ روضہ و ضریح پاک حضرت امام حسین علیہ السلام اور مسجد جمکران کا دورہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ رانی پور میں زوار غلام حسین ملاح کی جانب سے وادئ زہراء کا قیام عشق اہلِ بیت کا اظہار ہے۔ رانی پور صوبہ سندھ کے درمیان میں واقع ہونے کے سبب مرکزی حیثیت کا حامل شہر ہے۔ وادئ زہراء میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شبیہ روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام دیکھنے کے لیے آمد پاکستان کے شیعہ سنی عوام کی عشق اہل بیت کا مظہر ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی کا وادی زہراء رانی پور کا دورہ

انہوں نے کہا کہ وادئ زہراء میں شبیہ روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور مسجد جمکران تعمیراتی خوبصورتی کے اعتبار سے منفرد ہے۔ اس دینی مرکز میں عزاداری امام حسین علیہ السلام سمیت مختلف دینی تعلیمی اور تربیتی پروگرامز کا انعقاد خوش آیند ہے۔ مستقبل میں وادئ زہراء میں شبیہ بین الحرمین اور شبیہ روضہ حضرت عباس علمدار علیہ السلام کا منصوبہ خوش آیند ہے۔

خواہش ہے کہ وادئ زہراء کے منصوبے کو اس طرح سے مکمل کیا جائے کہ یہاں صوبائی سطح کی کانفرنسز اور دینی تنظیموں کے سالانہ کنونشنز منعقد ہو سکیں۔

علامہ مقصود علی ڈومکی کا وادی زہراء رانی پور کا دورہ

در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے رتودیرو پہنچ کر خطیب اہل بیت سید فضل حسین شاہ سے ان کے بڑے بھائی سید سبحان شاہ کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .