۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ ظفر عباس شمسی

حوزہ/مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارہ چنار میں دہشتگرد کھلے عام دہشتگردی کر رہے ہیں، حکومت پاکستان کیا کر رہی ہے؟

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارہ چنار میں دہشتگرد کھلے عام دہشتگردی کر رہے ہیں، حکومت پاکستان کیا کر رہی ہے؟ دہشتگرد آتے ہیں، اپنی مرضی سے پارہ چنار کے عوام کو قتل کرتے ہیں۔ مارکیٹوں پر بم دھماکہ کر کے مارکیٹیں مسمار کر دیتے ہیں۔ مگر حکومت پاکستان تماشہ دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو سزا تو دور کی بات ہے، دہشت گردوں کو گرفتار ہی نہیں کرتی۔

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر نے کہا کہ پارہ چنار میں دہشتگردوں کی وجہ سے بد امنی پیدا ہو چکی ہے، حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے کہ پارہ چنار میں دہشتگرد جو دہشتگردی کر رہے ہیں ان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، تاکہ ملک میں امن قائم ہوسکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .