۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
شیعہ علماء کونسل ڈیرہ اسماعیل خان کے تحت ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب منعقد

حوزہ/شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈیرہ کے زیرِ اہتمام، مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں جامعہ النجف کوٹلی امام حسین (ع) میں بعد از محرم الحرام یومِ تشکر و جشنِ صادقین (ع) اور ہفتۂ وحدت کے سلسلے میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈیرہ کے زیرِ اہتمام، مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی صدارت میں جامعہ النجف کوٹلی امام حسین (ع) میں بعد از محرم الحرام یومِ تشکر و جشنِ صادقین (ع) اور ہفتۂ وحدت کے سلسلے میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں کمشنر ڈیرہ سید عبد الجبار، اسٹیشن کمانڈر برگیڈیئر عامر حیات، ڈی پی او ڈیرہ ناصر محمود، اسسٹنٹ کمشنر فصیح اسحاق عباسی، قاری سراج احمد خلیل، صاحبزادہ فیض الحسن، فقیر شیر محمد، سابق صوبائی وزیر عبد الحلیم خان قصوریہ، مولانا کاظم حسین مطہری، سید انصار علی زیدی، زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ جماعت اسلامی ڈیرہ، سید سجاد شیرازی پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ، حاجی عبد الرشید دھپ جمعیتِ علمائے اسلام ڈیرہ، سول سوسائٹی ڈیرہ، امن کمیٹی ممبران، تاجر جر برادری، صحافی برادری اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سمیت سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں وحدت امت کا بہترین مظاہرہ؛ شیعہ سنی اکابرین کی موجودگی میں تقریب منعقد

اس موقع پر کمشنر ڈیرہ ڈویژن سید عبد الجبار نے کہا کہ امن کا قیام عوام کی ذمہ داری ہے، ہم بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں، یہاں مختلف قوموں، زبانوں، علاقوں اور نسلوں کے لوگ رہائش پذیر ہیں، محرم کے دوران امن قائم رہا، مگر اب بھی امن برقرار رکھنا ہے، اگر مقامی لوگ سہولت کاری نہ کریں تو بیرونی عناصر حالات خراب نہیں کر سکتے۔

اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر عامر حیات نے کہا کہ قیامِ امن کے لیے کردار ہمارا فرض ہے، جبکہ اہل ڈیرہ کا کردار و کوشش اپنی نسلوں کے تحفظ کے لیے ہے، یہاں کے لوگ بہتر جانتے ہیں کہ گزشتہ عرصہ کیسے گزارا اور کتنی قربانیاں دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کو تمام شعبہ جات میں فروغ دیا جائے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے انتظامیہ، فوج و پولیس، میڈیا اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باہمی اتحاد و اتفاق اور جہد مسلسل کا نتیجہ ہے کہ امن قائم ہے، امن کی خاطر عظیم قربانیاں دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ دلوں کو جوڑنا سب سے بڑی عبادت ہے۔

ممتاز عالم دین قاری خلیل احمد سراج نے ہندوستان میں پیش آنے والا ماضی کا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں مسلمان بزرگ کی سچی شہادت دینے پر مسلمان زمین کا مقدمہ ہار گئے، مگر اسلام جیت گیا، کیونکہ سچائی کے سبب ہندوؤں نے اسلام قبول کر لیا اور متنازع زمین پر مندر کے بجائے مسجد ہی تعمیر کی گئی۔

صاحب زادہ فیض الحسن نے کہا کہ ربیع الاوّل اور جشنِ میلادالنبی کے دوران انتظامیہ جماعت اہل سنت کے ساتھ بھی بھرپور معاونت یقینی بنائے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں وحدت امت کا بہترین مظاہرہ؛ شیعہ سنی اکابرین کی موجودگی میں تقریب منعقد

امن کمیٹی ڈیرہ کے چیئرمین و سابق صوبائی وزیر عبد الحلیم قصوریہ نے کہا کہ عالمی سازش کے تحت پاکستان میں امن تباہ کیا گیا، ہمیں کسی کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے اور اپنی فوج کا ساتھ دینا چاہیے۔

صدر محفل شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے مہمان گرامی کو خصوصی طور پر تحائف بھی پیش کیے۔

تقریب کے آخر میں ملک و ملت کی ترقی، خوشحالی، قیام امن اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .