۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
سید حسن نصر اللہ

حوزہ/مؤسس و مدیر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مؤسس و مدیر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیت نامہ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

انا للہ وانا الیہ راجعون

افسوس ایک بار پھر ظالم و غاصب صیہونی حکومت نے اپنے کریہ وجود کی نحوست سے ایک اور شریف، سنجیدہ، دلیر، حق پسند، بے باک مدیر و مدبر قیادت کو نشانہ بنا کر اپنی خباثت؛ خیانت اور حماقت میں ایک اور اضافہ کر لیا۔

عالم اسلام اور خاص طور پر عالم تشیع کا یہ بہادر رہنما جس نے اپنے حسن تدبیر سے کربلا کو اپنے وجود میں اتار کر ظالم کی نیندیں حرام کردی تھیں، چین کی نیند سو گیا، لیکن ان کے خون کا ایک ایک قطرہ یزیدیت کے وارث؛ وقت کے سب سے بڑے خونخوار ستمگر کے لئے ہر لمحہ کسی برے خواب کی بھیانک تعبیر بن کر اس کی زندگی کو حرام کردے گا۔

سیعلم الظالمون اي منقلب ينقلبون

ہمارا سلام ہو آبروی تشیع مرد خدا سید مقاومت حجت الاسلام و المسلمین آقا سید حسن نصر اللہ کی پاکیزہ روح اور ان کے اس بلند و بالا عزم وحوصلہ پر، جس نے دفاع مظلوم کی راہ میں ایک پل کے لیے بھی چین کی سانس نہیں لی اور اپنی یا اپنے خانوادہ کی پرواہ کئے بغیر حزب اللہ کے وجود کو اتنی وسعت دیدی کہ اذا جاء نصر اللہ والفتح و رأیت الناس یدخلون فی دین اللہ افواجا.. کی مثال بن گئے، آج کوئی دردمند دل اور آزاد ضمیر انسان ایسا نہیں ہے جو سید مقاومت کی المناک شہادت پر رنجیدہ نہ ہو پوری دنیا کی مظلوم و مستضعف قومیں اپنے کو یتیم محسوس کرتے ہوئے یہ عہد کر رہی ہیں کہ آپ جس راہ گامزن تھے وہ جاری و ساری رہے گی۔

سید جان! آپ کی لقاء الٰہی کی دیرینہ آرزو راہ معشوق میں علم و معرفت کے ساتھ شہادت کے جام شیریں سے پوری ہوگئی، آپ کو مبارک ہو! لیکن آپ کے وجود سے محروم ہو جانے والوں کا جو حال ہے، اس کا بیان کرنا زبان و قلم کی توانائیوں سے باہر ہے۔

ہم اس عظیم مصیبت پر اپنے زمانے کے امام حجت خدا عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، رہبر معظم انقلاب، مراجع عظام تقلید اور پوری دنیا کی غیرت مند قوموں نیز شہید کے اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

سید حمید الحسن زیدی؛ مؤسس و مدیر الاسوہ فاؤنڈیشن سیتاپور

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .