۱۳ مهر ۱۴۰۳ |۳۰ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Oct 4, 2024
photos/Photos du grand moudjahid et martyr Seyed Hassan Nasrallah aux côtés du leader de la Révolution islamique d'Iran

حوزہ/جامعہ ناظمیہ لکھنؤ ہندوستان کے استاد مولانا سید شمس الحسن نے سید مقاومت، سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ ناظمیہ لکھنؤ ہندوستان کے استاد مولانا سید شمس الحسن نے سید مقاومت، سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیت نامہ

انا للہ وانا الیہ راجعون

( وفضل اللہ المجاہدین علی القاعدین اجرا عظیما )

موالی حیدر کرار حجت السلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ صاحب قبلہ مرحوم

عالمی استکبار نے ایک بار پھر عالم تشیع کے قلوب کو غمزدہ کردیا، وہ شخص جو قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کے واسطے جہاد کررہا تھا، حق وباطل کے مقابلے میں ہمیشہ سینہ سپر رہا اور بیت المقدس کی حفاظت میں درجہء شہادت پر فائز ہوا۔

امت مسلمہ بالخصوص شیعیان حیدر کرار کے دلوں کو ان کی شہادت کی خبر نے ملول کردیا۔

شیطانی طاقتوں کو جاننا چاہیے کہ موت ہمارے یہاں فنا نہیں یے۔ اس عظیم مجاہد کا خون آزادی بیت المقدس میں ان شاءاللہ اپنا رنگ دکھائے گا اور شیطانی طاقتوں کی عنقریب شکست ہوگی۔

اس عظیم سانحہ پر امام زمانہ عج اللہ تعالٰی فرجہ الشریف و علمائے کرام ومراجع عظام و ہند میں نمائندہ آیت اللہ العظمٰی رہبر معظم کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں۔

شریکِ غم سید شمس الحسن، استاد۔ جامعہ ناظمیہ لکھنؤ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .