اتوار 29 ستمبر 2024 - 13:33
ہندوستان؛ جامعہ امامیہ انوار العلوم کی جانب سے سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر تعزیت

حوزہ/ہندوستان؛ جامعہ امامیہ انوار العلوم نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان؛ جامعہ امامیہ انوار العلوم نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیت نامہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ وانا الیہ راجعون

عالمی استکبار نے ایک بار پھر عالم تشیع کے قلوب کو غمزدہ کردیا، وہ ذات جو قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کے واسطے جہاد کر رہی تھی، یعنی سید مقاومت حجت الاسلام والمسلمین آقائے سید حسن نصر اللہ کو شہید کر دیا۔

ہم سب اس عظیم شہادت کے موقع پر امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف اور ان کے نائب مراجع کرام، علمائے اعلام و مؤمنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ حق کی آواز کو کبھی بھی دبایا نہیں جا سکتا۔

اللہ تعالیٰ تمام شہداء کی مغفرت فرمائے اور مریضوں کو شفاء کامل عطا فرمائے۔

مؤمنین کرام سے گزارش ہے کہ شہید سید حسن نصر اللہ کے لیے مجالسِ عزاء اور قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔

ہندوستان؛ جامعہ امامیہ انوار العلوم کی جانب سے سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر تعزیت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha