۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
سید

حوزہ/ انجمنِ المصطفٰی فاونڈیشن ٹرسٹ کے مدیر و اراکین نے سید مقاومت سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمنِ المصطفٰی فاونڈیشن ٹرسٹ کے مدیر و اراکین نے سید مقاومت سید حسن نصر اللّٰہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

بیانیہ کا مکمل متن؛

باسمہ تعالیٰ

آہ سید مقاومت سید حسن نصر اللّٰہ

اللّٰه اکبر اللّٰه اکبر

سید مقاومت کی خبرِ شہادت نے لاکھوں کروڑوں مومنوں اور انسانیت پسند لوگوں کے دلوں کو مغموم کر دیا سیدِ مقاومت کی خبرِ شہادت سنت ہی دل کی دھڑکنیں تھم سی گئیں دل و دماغ میں ایک عجیب سکوت شام کا وقت اور ہو کا عالم آنکھوں کے سامنے اندھیرا سا چھانے لگا بے ساختہ زبان پر ایک جملہ دُہراتارہا

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

سَیعلَمُ الّذینَ ظَلَموا أَیّٙ مُنقَلَبٍ ینقَلِبونَ

یکے بعد دیگرے آہستہ آہستہ ایک کے بعد ایک جیالے بے باک، حق گو، اسلام کے نایاب گوہر جامِ شہادت نوش فرما رہے ہیں ۔ یقینا نصرت الٰہی کی نوید , نصر اللّٰہ کی آمد کا پیغام اور دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد امریکہ اور اس کی نا جائز اور غیرمشروع درندوں سے بدتر اولاد صہیونزم اسرائیل کی نابودی کا پیغام ہے۔

سید مجاہدت و مقاومت ،آیات الہی میں سے ایک روشن آیت ونشانی

قُلْ لَوْ كُنْتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِينَ كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقَتْلُ إِلَىٰ مَضَاجِعِهِمْ(سورہ آل عمران آیت 154)

پرتو حجتِ حق ، دلیل ورہنماے مکتب حسینی ، پروردہ آغوش عمود خیمہ انقلاب ، دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے والا مجاہد ، دشمن کے ارادوں کو نابود کرنے والا، عہد آفرین ،شہید وحدت و اتحاد ،صہیونزم اسرائیل اور امریکائے شروروظلوم وجہول کی بربادی کے مرقع سرکار حجت الاسلام و المسلمین حضرت سید حسن نصر اللہ قدس سرہ الشریف کی مجاہدانہ،شجاعانہ اور شہامت مندانہ شہادت نے صہیونزم اسرائیل کی نابودی کے تابوت میں آخری کیل پیوست کردی ہے .

ہمارے لیے تو یہ واقعہ بائث افتخار ، جوش وخروش اورتبریک و تہنیت کا مقام ہے کہ ہماری شہادت اللّٰہ جل شانہ نے ہمیشہ دنیا کے بدترین لوگوں کے ہاتھوں ہی لکھی ہے کیونکہ شہادت تو ہماری میراث ہے اس لیے کہ جس کی رگوں میں ذرہ برابر بھی شرافت کا خون رواں ہوگا وہ ہمیشہ جامِ شہادت نوش کرنے کے لیے آمادہ رہے گا اور دشمن کے سامنے اپنے دین اپنی اُمت کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کے نظر آئے گا

یہ ہمارے ائمہ کا شیوہ رہا ہے کہ جنہوں نے کبھی بھی ظالم کے سامنے گُھٹنے نہیں ٹیکے نہ تسلیم ہوئے ، جان جاتی ہے تو جائے، ماوں بہنوں کے سروں سے چادریں چھنتی ہیں تو چِھن جائیں لیکن نہ زبان میں لکنت نا ارادوں میں بوئے خمِ سرِ تسلیم۔

چندین نجس پانی کے امتزاج سے رونما ہونے والے ام الخبائث درندروں سے بدتر نسل کش ،بچوں اور عورتوں کا قتل عام کرنے والے یہ بزدل بائیڈن اور نیتن یاہو اور ان کا ساتھ دینے والے غدار اور بے غیرت مسلم ممالک در حقیقت اس قسم کی مذبوحانہ حرکتوں سے اپنی ہی قبر کھود رہے ہیں ،جس دن ان کی قبر آمادہ ہوگئی اس دن ان پر یزید اور معاویہ کی طرح کوئی رونے والا بھی نہیں ہوگا اورنہ ہی قبر کا نام و نشان ملے گا۔

یہ بزدلانہ حملہ یقینا ہمارے لیے صدمہ جانکاہ ،جانگسل،روح فرسا اور ہوش ربا ہے اور ہم سب سے بڑھ کر امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے لیے یہ جانکاہ غم والم ایک عظیم مصیبت ہے۔اسی طرح ان کے نائبین بر حق مراجع تقلید بالخصوص رہبر انقلاب عمود خیمہ مقاومت ومجاہدت حضرت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای مدظلہ العالی کے لیے یہ مصیبت ایک ناقابل تلافی صدمہ جانکاہ اور امت مسلمہ بلکہ انسانیت اور انسان دوست بیدار ضمیر رکھنے والے سارے حریت پسند انسانوں کے لیے یہ ظالمانہ اور بہیمانہ حرکت ناقابل تلافی نقصان ہے لیکن یہ نقصان یزیدِ وقت امریکہ واسرائیل کی نابودی کا بھی کھلا پیغام اور نصر اللہ کی آمد کا کھلا اعلان ہے ۔

اس لیے کہ سید مقاومت ومجاہدت،پیکر نصرت الٰہی شہید سعید سید حسن نصر اللہ طاب ثراہ کے قول کے مطابق *اگر قتل ہونے کی بنیاد پر نابود ہونا ہمارا مقدر ہوتا تو ہم کربلا کے بعد مٹ گئے ہوتے* لیکن واقعہ کربلا کے بعد سے آج تک ہمارے انمٹ نقوش اور ہمارے خون کی ہر بوند سے اٹھنے والے انقلابات اور تحریک مقاومت ومجاہدت ببانگ دہل دنیا کے نجس العین خونخوار ننگ انسانیت افراد کو آواز دے رہے ہیں کہ ہمارے خون کا ہر قطرہ تمہاری نابودی کا سیل خروشاں یا امنڈتا ہوا سیلاب ہے جس میں ظالم ڈوب مرے گا اور مظلوم سرخرو ہوتا رہے گا۔

ہم اس المناک مصیبت کی تعزیت و تسلیت سب سے پہلے امام عصر ارواحنا فداہ کی خدمت عالیہ میں پیش کرتے ہیں پھر مراجع تقلید بالخصوص رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای مدظلہ العالی، ہندوستان میں ان کے نمائندہ حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین اقاے حاج مہدی مہدوی پور، لبنان کی شہید پرور امت ،حزب اللّٰہ کے تمام رضا کاران وعہدیداران اور شہید سعید کے پسماندگان کو تعزیت تسلیت اور تہنیت کا تحفہ پیش کرتے ہوے باری تعالیٰ کی بارگاہ میں درخواست گزار ہیں کہ ہم سب پر وارد ہونے والی اس مصیبت عظمٰی کی تلافی امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کی صورت میں قرار دے اور اس عظیم مصیبت کو امریکہ و اسرائیل کے لیے کمر شکن اور نابودی کا سبب قرار دے۔

آمین یارب العالمین بحق محمد وآلہ الطاہرین

والسلام علی عباد اللہ الصالحین

العبد

سید جوہر عباس رضوی مدیرِ انجمنِ المصطفٰی فاونڈیشن ٹرسٹ و جملہ اراکین واعضاے محبانِ المصطفٰی فاونڈیشن ٹرسٹ

24 ربیع الاول

1446ہجری

28ستمبر 2024

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .