۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
جواد نقوی

حوزہ/ تحریک بیدارئ امت مصطفی کے سربراہ نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ عصر حاضر میں اسلامی تحریکوں کے عظیم علمبردار اور حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ، اپنی دختر گرامی اور بہادر ساتھیوں سمیت اسرائیل کے بزدلانہ حملے میں شہادت کی اعلیٰ منزل پر فائز ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک بیدارئ امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ عصر حاضر میں اسلامی تحریکوں کے عظیم علمبردار اور حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ، اپنی دختر گرامی اور بہادر ساتھیوں سمیت اسرائیل کے بزدلانہ حملے میں شہادت کی اعلیٰ منزل پر فائز ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ نے اپنی زندگی کو القدس کی آزادی اور فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے وقف کر دیا۔ علامہ سید جواد نقوی نے انکی بے مثال جدوجہد، استقامت اور باطل کے خلاف قیام کو تاریخ اسلام کا ایک روشن باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سید مقاومت کی یہ قربانی فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کو مزید تقویت بخشے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت امت مسلمہ میں ایک نئے انقلابی جذبے کو جنم دے گی اور وہ خود بھی اپنے ساتھیوں سمیت رہبر معظم انقلاب اسلامی کی قیادت میں، فلسطین کی آزادی اور امریکہ و اسرائیل کی نابودی کی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی بہانے کو تیار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .