۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
آیت الله العظمی مکارم شیرازی

حوزہ / حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے سید مقاومت کی شہادت پر حضرت ولی عصر (عج)، حزب اللہ کے بہادر مجاہدین، لبنان کے غیور عوام، سرافراز علماء اور تمام آزادی پسند مسلمانوں کو تبریک اور تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ العظمٰی مکارم شیرازی کے حزب اللہ لبنان کے مجاہد عالم، سید حسن نصراللہ کی شہادت پر جاری کردہ پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجالٌ صَدَقُوا ما عاهَدُوا اللّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضی نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَما بَدَّلُوا تَبْدِیلاً

مجاہد عالم دین اور خدا کے صالح بندے، حزب اللہ کے مرحوم سیکرٹری جنرل، جناب حجت الاسلام والمسلمین سید حسن نصراللہ (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کی شہادت کی خبر نے تمام مسلمانوں اور دنیا کے آزادی پسندوں کے دلوں کو غم اور سوگ میں مبتلا کر دیا۔

راہ خدا میں مجاہدین کی شہادت نہ کوئی شکست ہے اور نہ ہی ذلت؛ بلکہ یہ ان کے دل کی تمنا اور ان کے لیے بلند ترین انعام اور الہی نعمت ہے۔

ان سالوں کے دوران، لبنان، فلسطین اور امت مسلمہ دشمن صیہونیوں کے خلاف حکیمانہ قیادت کے مرہونِ منت رہے اور کبھی ان کی بے لوث خدمات کو فراموش نہیں کریں گے۔ مقاومتی پرچم ہمیشہ بلند رہے گا اور دشمن اپنی مذموم خواہشات کو کبھی پورا نہیں کر پائے گا کیونکہ اس راہ میں بہت سے مجاہدین ایسے ہیں جو سید الشہداء (ع) کی پیروی کرتے ہوئے، زیادہ پختہ عزم کے ساتھ اپنے عظیم شہداء کا راستہ اختیار کریں گے اور اللہ کی مدد سے، خونخوار صیہونیوں کو ذلیل و رسوا کریں گے، ان شاء اللہ۔

میں سید مقاومت کی شہادت پر حضرت ولی عصر (ارواحنا فداہ)، حزب اللہ کے بہادر مجاہدین، لبنان کے غیور عوام، سرافراز علماء، تمام آزادی پسند مسلمانوں اور خصوصاً ان کے معزز خاندان کی خدمت میں تبریک اور تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ خداوند متعال ان کے درجات کو بلند فرمائے، ان کے پسماندگان کو صبر اور اجر عطا فرمائے، مقاومتی محاذ کی جلد فتح، صیہونیوں کی نابودی اور اسلام کے دشمنوں اور دنیا کے ظالموں کی شکست و ذلت عطا فرمائے۔

فَإِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ الْغالِبُونَ

والسلام علیکم ورحمة اللہ

قم – ناصر مکارم شیرازی

28 ستمبر 2024ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .